تازہ ترین خبریںاتر پردیش

الفلاح فاونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی "خون عطیہ بیداری” تحریک کا آغاز

الفلاح فاونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) خون عطیہ کو لیکر لوگوں کو بیدار کرے گی: اسماعیل شیخ

اعظم گڑھ،5 فروری (نامہ نگار) غریبوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی خدمت گذشتہ کئی ماہ سے معطل تھیں،جو جلد بحال ہونے کی امید ہے۔لیکن اس بار تنظیم صرف عوام کو خون عطیہ کو لیکر بیدار کرے گی،لیکن پہلے کی طرح بلڈ مہیا کرنے کا کام صرف اور صرف غریب مریض کیلئے ہوگا۔اس بات کی اطلاع تنظیم کے میڈیا انچارج معراج خان نے دی۔واضح رہے کہ تنظیم کے بانی ذاکر حسین کی ذاتی مصروفیات اور تنظیم کو مالی و دیگر درپیش چیلنجز کی وجہ سے الفلاح فاونڈیشن کے کام کو روک دیا گیا تھا۔اس موقع پر الفلاح فاونڈیشن بانی ذاکر حسین نے عوام سے خون عطیہ کی اپیل کی۔تنظیم کے ممبران ( اسماعیل شیخ،معاذ سنجری،یاسر نواز،یاسر پٹھان،ابو شحمہ ماہلی اور عامر اعظمی و دیگر) نے واضح طور پر کہا کہ تنظیم کے ذریعہ خون صرف غریب مریضِوں کو دیا جاۓ گا،خوشحال طبقہ اور جن کے گھروں میں خون دینے والے افراد موجودہوں،تو انہیں تنظیم خون نہیں دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button