اتر پردیشتازہ ترین خبریں

شہیدانِ وطن کی قربانیاں آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں (مفتی محمد عباس)

باغپت(,15اگست) اسٹار نیوز ٹیلیویژن

ضلع کے جملہ تعلیمی اداروں سمیت ہسپتالوں میں بھی یومِ آزادی پر تقریبات منعقد کی گئیں
باغپت (عباس احمد کیرانوی) ضلع میں یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا مدارسِ اسلامیہ مکاتبِ دینیہ اسکولوں کالجوں اور ہسپتالوں میں بھی ملکی پرچم لہرا کر ترنگے کو سلامی پیش کی گئیں مدرسہ اسلامیہ عربیہ قاسم العلوم ڈولہ میں یومِ آزادی پر تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء وطالبات نے ملکی ترانے پیش کیے معاََ ادارہ کے معتمدِ اعلیٰ نے عوام کو تاریخِ آزادی سے روشناس کرایا مدرسہ انوارالاسلام روشن گڑھ میں تاریخی عظیم الشان اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حب الوطنی سے سرشار ترانے پیش کیے گیے اجلاس کی نظامت مفتی محمد دلشاد قاسمی نے فرمائی مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف لائے محمد علی جوہر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مفتی محمد عباس صاحب نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع باغپت نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ کچھ مؤرخین نے تاریخ کے بیان کرنے اور لکھنے میں خیانت سے کام لیا ہے اور قوم کو یہ باور کرایا کہ وطن کی آزادی کے لیے 1857 سے کوشش شروع کی گئی حالانکہ یہ تاریخ کا بالکل سفید جھوٹ ہے ملک ہندوستان سے انگریز کو بھگانے کے لیے بنگال کی سرزمین سے 1754 سے ہی تحریک شروع ہوگئی تھی جس کو مؤرخین اکثر بیان نہیں کرتے، مولانا نے یہ بھی کہا مجاہدینِ آزادی کو اکثر جو شکست ہوئی ہے وہ غداروں اور منافقوں کی وجہ سے ہوئی ہے پروگرام میں طلباء کو اعزازی تمغہ سے بھی نوازا گیا ضلع باغپت کے مشہور تاریخی گاؤں بسود میں مدرسہ دار القرآن میں بھی ملکی پرچم لہرا کر ترنگے کو سلامی پیش کی گئی جس میں مولانا شعیب ماسٹر شانِ عالم حاجی صنور سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی، ادارہ دارلقرآن ٹرسٹ میں بھی یومِ آزادی پر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مولانا محمد منظور قاسمی سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کر ملکی پرچم کو سلامی پیش کی گاؤں بسود کے سرکاری ہسپتال پر بھی ڈاکٹر محمد آصف سمیت جملہ عملہ نے ترنگا لہراکر ملکی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے ہر ہر ترنگا گھر گھر ترنگے کا پیغام دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button