
کرناٹکا اسیٹ لیول صحافی کانفرنس و ریاستی ایوارڈ تقریب بھٹکل
نقاش نائطی
نائب ایڈیٹر اسٹار نیوز ٹیلوزن دہلی
۔ +966562677707
آل کرناٹکا صحافتی کانفرنس مکمل پروگرام کلپ
ایک ہزار لوگوں کے بیٹھنے والی استعداد کے ساتھ "ناگ یوکتےدھرمارتھ سبھا بھون” آڈیٹوریم میں کرناٹکا اسٹیٹ لیول صحافتی کانفرنس اور ریاستی ایوارڈ تقریب کا افتتاح ایک ننھی بچی کے ھندو ریجول کلاسکل مسحور کن ڈانس کے ساتھ شروعات ہوئی ۔ ڈائیس پر پوری ریاست سے آئے مختلف ضلعی صحافی ذمہ داروں کے ساتھ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر خادم قوم جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب, سابق ریاستی صدر شیوانند نائک, ہائی کورٹ وکیل شری ناگیندر نائک مہمان خصوصی کی حیثیت, شریمتی رادھا ھریگوڈر مہمان اعزازی کی حیثیت, اور ھندو گرو شری شری ماروتی مہاراج صدر جلسہ کی حیثیت جلوہ افروز تھے۔ اس کانفرنس کی افتتاح کرنے خصوصی بلائے گئے سپریم کورٹ ریٹائرڈ جج, نیز سابق لوک ایوکت جج اور ڈسٹرکٹ وزیر حکومت کرناٹکا منکل ویدیہ, ہمیں لگتا ہے بعض مجبوریوں کی وجہ دونوں مہمان شریک جلسہ نہ ہوسکے البتہ مہمان افتتاح سپریم کورٹ جسٹس سنتوش ھیگڈے نے آن لائن فون پر سامعیں جلسہ سے خطاب کئے جلسے میں شرکت نہ کرسکتے کے لئے معذرت کی۔ آج کی اس کانفرنس نما میڈیا جلسے کے لئے پوری ریاست سے کئی سو نمائیندکان پر مشتمل ریاستی سطح کا اتنا بڑا جلسہ بھٹکل تعلقہ میں اہتمام کیا جانا, پوری ریاست میں شہر بھٹکل کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے کافی ہے وہ بھی ایسے سنگھی منافرتی دور میں,جہاں کسی نہ کسی بہانے, اس دیش کے امن پسند باشندے ہم مسلمانوں کو اور بھٹکل جیسے مشہور مسلم علاقوں کو,کسی نہ کسی بہانے نفرتی انداز بدنام و رسوا کئے, اسے معاشرتی طور یک و تنہا رکھنے کی سازش صدا رچی جاتی ہے اس کے لئے ہمیں بھٹکل تعلقہ صحافتی انجمن کے صدر شری سریش نایک آور انکے ریاستی صدرشری ملکا ارجن بنگلے کی مثبت سوچ اور انکےایسے پروگرام منعقد کرنے کی صلاحیت درشانے کافی ہے۔اس میڈیا کانفرنس میں جہاں پورے ریاستی میڈیا نمائندوں پر مشتمل بیسیوں مرد ونساء مسلم و ھندو نمائیندوں کو سرٹیفیکیٹ ٹرافی و گلپوشی کئے انکی تہنیت کی گئی وہیں ضلعی و یونیورسٹی سطح نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے مرد و نساء طلباء و طالبات کی بھی گلپوشی و تہنیت کی گئی. جس میں دختر بھٹکل مس سمراء مہریں جی ایم 99.36%ایس ایل سی 2024-2025 کی نمایاں کامیابی کا تمغہ لینے خود اپنی سہیلی کے ساتھ آئی ہوئی تھیں ہزاروں کے مجمع نے اس دختر بھٹکل کو اپنے پورے اسلامی حجاب میں اسٹیج پر تعریف و توصیف درمیان گل پوشی شال پوشی ہوتے نمائیندگان میڈیا آل کرناٹکا نے دیکھا۔جو یقینا” ایک اچھی تمثیل ہے
وہیں شہر بھٹکل کے مشہور سماجی ورکر صحت عامہ انکی ہاسپٹل رضاکارانہ خدمات کے لئے جواب قاسمجی نذیر کی گلپوشی شالپوشی تہنیت کی گئی, وہیں خلیج میں مصروف معاش منطقہ شرقیہ جماعت کے سابق جنرل سکریٹری و سابق صدر مجلس اصلاح و تنظیم کے سابق نائب صدر المحترم محمد فاروق شاہ بندری المعروف نقاش نائطی ابن بھٹکلی کو 2005 مینگلور ڈومیسٹک ایرپورٹ اس کے اپگریڈیشن کے لئے تارکین وطن مملکت سعودیہ میں وجود میں لائے گئے ویسٹ کوسٹ این آئی آر فارم کے صدر رہتے مینگلور ایرپورٹ عالمی اڑان کے لئے لائق بنائے جانے, انکی خدمات کے پیش نظر, انکی سراحنا کرتے ہوئے, ان کی بھی گلپوشی و شال پوشی تہنیت کی گئی۔
اس صحافتی کانفرنس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ سابقہ دو دہے سے سازشتا” شہر بھٹکل کے خلاف نفرتی نیوز اچھال اچھال پوری ریاست و ملک بھر میں بھٹکل کو بدنام کئے جاتے پس منظر میں, ریاست گیر صحافتی کانفرنس بھٹکل میں منعقد کئے جانے پر ریاستی صحافتی بزم کے صدر ملکا ارجن بنگلے اور سریش نائک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد یا اس کی قوم و برادری کو تعریف کئے, سر پر اٹھانے اور بیکار بدنام کئے, اسے زمین پر پٹخنے لائق چھوڑنے کا گر, میڈیا والوں کو بخوبی آتا ہے, انہوں نے ریاست بھر سے بھٹکل اس صحافتی کانفرنس میں تشریف لائے متعدد صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آب چونکہ وہ بھٹکل تشریف لاچکے ہیں اس پروگرام کے بعد بھٹکل و اطراف بھٹکل مرڈیشور مندر خوب اچھی طرح گھومیں پھریں لوگوں سے ملیں اور انہیں بھٹکل کی فضاء پرآمن نظر آتی ہے اور یہاں کے لوگ سنجیدہ اور معاونت والے نظریات کے لگتے ہیں تو پھر یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جانے کے بعد میڈیا پر دانستہ پھیلائے گئے منفی رجحان صفائی پیش کئے, عوام میں بھٹکل کے تئیں منفی تاثرات کو زائل کرنے کی سعی کریں۔ اور آئیندہ ایسی ریاست گیر یاکہ ملک گیر صحافتی کانفرنس بھٹکل میں منعقد کرنا بھی ہوتو وہ بحیثیت بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم صدر کہا کہ خیر کے کام میں ہر قسم کا تعاون پیش کرنے ہمہ وقت تیار رہنے کا اعلان کیا۔ آج کے جلسہ کے ایک اور مہمان خصوصی سابق ریاستی وزیر شیوانند نائیک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا
آج کے اجلاس کی صدارت کرنے والے گیروے لباس پہنے ھندو سوامی شری شری ماروتی مہاراج نے, اپنے پرمغز سبز ذہنی تفکرات سے, خطاب کرتے ہوئے ریاست بھر کےصحافیوں سے مخاطب کئے کہا کہ بحیثیت ایک ذمہ دار صحافی آپ لوگوں کا دھرم ہے, پھر رک کر کہا کہ دھرم سےمیری مراد ھندو مسلمان نہیں, بحیثیت صحافی آپ لوگوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ آپ آپنےفائیدے کے لئے, حکومتی چاٹو کرتا, وقتی فائیدہ اٹھانے کے بجائے, عوامی فلاح و بہبود, کے لئے پوری ایمان داری سے کام کریں چاہے اس کے لئے آپ صحافیوں کو حکومت وقت کی ناراضگی ہی کیوں نہ اٹھانا پڑے۔ اتنی بڑے مجمع کی ذہنی تسکین کے لئے دو مختلف موقوع پر ایک لڑکی نے ٹیپیکل مذہبی اندار مختلف شمعون سے ھندو ریچول کلاسیکل مسحور کن ڈانس اور شیطانی اثرات سے متاثرہ لڑکی نرتکیہ ھندو مذہبی ڈانس سے کیسے اپنے آپ کوبچا پاتی ہے, بڑے ہی خوبصورت ڈانس سے سامعین کو جھومنے مجبور کیا ۔اور داد تحسین حاصل کی۔
منجملہ یہ صحافتی کانفرنس اپنے اعتبار مختلف المذہبی ہم ہندستانیوں کے درمیان بھائی چارہ امن و سکوں قائم رکھنے کے اعتبار ایک بہترین کامیاب کانفرنس رہی۔ بھٹکل ہی کے کراولی نیوز کے شاہ بندری نسیم الغنی سریش نائک اور انکی پوری صحافتی ٹیم اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ امید واثق ہے جب تک میڈیا سے تعلق خاص رکھنے والے یہ نامہ گار مذہبی منافرت سے ماورائیت اختیار کئے,اپنے دھرم گرو ماروتی سوامی ہی کی ہدایت پر عمل پیرا رہتے,بغیر تفاوت مذہب غیر جانبدارانہ (نشپکتاسے)اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے وہ ایشور اللہ ہم ھندو مسلمانوں کے درمیان محبت اخوت ہمدردی اور ایک دوسرے کی مدد کے جذبے کو جگائے رکھے, "سب کا ساتھ اور سب کا وکاس” ہوتے بھارت کو وشؤگرو بنانے ممد و مددگار ثابت ہوتے رہیں گے۔وماالتوفیق الا باللہ




