تازہ ترین خبریںدہلی

جنگ آزادی میں مدارس کا ذکر کئے بغیر ہندوستان کی تاریخ نامکمل،آج چند فرقہ پرست لوگ آج مدارس پرانگلی اٹھارہے ہیں جوملک سلامتی وسالمیت کے لئے خطرہ ہیں:یوم آزادی کے موقع پر جامعہ حفصہ للبنات میں منعقدہ تقریب سے مقررین کااظہار خیال

 لونی،(16اگست اسٹار نیوز ٹیلیویژن) جامعہ حفصہ للبنات اشوک وہار۔ میں یومِ آزادی کے موقع پر،پر وقارتقریب منعقد کی گئی جس میں طالبات نے قومی وحب الوطنی ترانے پیش کیے اس کے بعد معروف صحافی مولانا یاسین صدیقی قاسمی ناظم جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ جنگ آزادی کے میں اگر مدارس اسلامیہ اور بالخصوص علماء دیوبند کی قربانیوں کو نذراندازکیاگیات توتاریخ ہند نامکمل ہیں وہیں موجودہ وقت میں چند فرقہ پرست عناصر ملک وسماج عناصر کی یہ کوشش رہتی ہیں کہ کس طرح سے مدارس اسلامیہ کوبدنام کیا جائے آئے دن ان پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہے جوملک وملت کے لئے نہایت مضرہیں وہیں کچھ مؤرخین نے تاریخ کے بیان کرنے اور لکھنے میں خیانت سے کام لیا ہے اور قوم کو یہ باور کرایا کہ وطن کی آزادی کے لیے 1857 سے کوشش شروع کی گئی حالانکہ یہ تاریخ کا بالکل سفید جھوٹ ہے ملک ہندوستان سے انگریز کو بھگانے کے لیے بنگال کی سرزمین سے 1754 سے ہی تحریک شروع ہوگئی تھی جس کو مؤرخین اکثر بیان نہیں کرتے، مولانا نے یہ بھی کہا مجاہدینِ آزادی کو اکثر جو شکست ہوئی ہے وہ غداروں اور منافقوں کی وجہ سے ہوئی ہے،جامعہ کے روح رواں قاری رحمت اللہ نعمانی نے اپنے مختصر خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس موقع ہے اللہ رب العزت نے ہمارے لئے راستہ ہموار کردئے ہے کہ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کریں نہیں تو وہ دن دور نہیں جب ہم سے یہ نعمت چھین لی جائے گی اور پھر اندلس جیسا حال نہ ہوجائے کہ ہم چاہ کربھی نماز نہیں پڑھ سکتے،چاہ کربھی قرآن کی تلاوت نہیں کرسکتے اس لیے اس وقت کی غنیمت جانے اور اس کا فائدہ اٹھائے وہیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے معروف بزنس مین جناب حاجی محمد کلام راجہ فیشن نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ہم تعلیم حاصل نہیں کریں گے آگے بڑھ نہیں سکتے اسلیے بچیوں دونوں تعلیم حاصل کریں اور خوب ملک وملت کا نام روشن کریں مجھے یہاں پر آکربڑی خوشی ہوئی کہ الحمدللہ قاری رحمت اللہ صاحب بڑی خلوص اور جدوجہدسے کام کررہے ہیں باری تعالیٰ ان کے مساعئ جمیلہ کو قبول فرمائے،جلسہ کی نظامت مولانا ضیاء الدین قاسمی سیتامڑھی نے انجام دیے وہیں باغپت سے تشریف لائیں عالمہ عمرانہ خاتون نے بھی اپنے پرمغز خطاب سے سامعین محذوذکیا اخیر میں ادارہ کے مہتمم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر طالبہ ومعلمات کے علاوہ علاقے کی کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button