
تازہ ترین خبریں
رمضان کے روزے انفرادی زندگیوں کو بہتر بناتے ہیں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین کا عید کا پیغام
چنئی۔ (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے اپنے عید کے پیغام میں تمام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے روزے ذاتی زندگیوں کو بہتر بناتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ روزہ، جو کہ اسلام کے مذہبی فرائض میں سے ایک ہے، نہ صرف انفرادی زندگیوں کو بہتر بناتا ہے، بلکہ ماہ صیام کے دوران غریبوں میں خیرات کی تقسیم کے ذریعے معاشرے سے غربت کے خاتمے میں بھی مدد کرتا ہے اور ہر ایک کے لیے خوشحالی کی زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔تمل ناڈو میں عزت مآب وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی قیادت میں دراوڈر ماڈل حکومت چل رہی ہے جس کو پورا ملک اور دنیا سراہ رہی ہے اور تمام برادریوں کے لوگ گوڈ گورننس کے دراوڈی ماڈل کا احترام اور تعریف کررہے ہیں تو ہم یہ دعا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ گڈ گورننس کا یہ دراوڑی ماڈل، جو سب کو دل سے متحد کرتا ہے، ہر جگہ پھیل جائے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے اختتام میں کہا ہے کہ سب کو سب ملے اور سب خوشی سے رہیں اور ایک خدا، ایک خاندان، اونچ نیچ سے پرے سب کو برابری کا مقام، میرے سے میرے بھائی کو بہتر ملے جیسے عظیم اصولوں پر چل کر عیدمنانے والے تمام کو عید کی مبارکبا ددیتا ہوں۔