ڈاکٹر محمد نوراسلام وسطانیہ امتحان کا جائزہ لینے سیوان پہنچے
ڈاکٹر محمد نور اسلام وسطانیہ امتحان کا جائزہ لینے سیوان پہنچے
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے وسطانیہ امتحان 2024 کا آ ج آ خری دن ہے، آ ج امتحان میں دو موضو عات شامل ہیںَ پہلی نشست میں ”مطالعہ سماج” اور دوسری نشست میں” سائنس” ۔سیوان شہر سے متصل مدرسہ اسلامیہ صدیقہ چیتا کھال ،ضلع سیوان کے مقامی جانچ کے لئےڈاکٹر محمد نور اسلام کنٹرولر آف اکزامینیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے سلیم پرویز چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و سکریٹری عبدالسلام انصاری کی ہدایت پر مدرسہ ہذا کے خلاف موصولہ شکایت کی بنیاد پر انکوائری کیں۔ دوران انکوائری مدرسہ کے سبھی متعلقہ کاغزات ، جیسے زمین کے کاغذات پیش کرنے کے لئے صدر مدرس کو ہدایت کی گئی کہ زمین کےکاغزات پیش کریں لیکن نہیں پیش کرسکے ۔ڈاکٹر محمد نور اسلام نے بتایا کہ تمام امور پر تفتیش کے بعد انہوں نے کہا کہ علاقائی اعتبار سے یہ مدرسہ شاہراہ پرواقع ہے مدرسہ میں کمروں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے ۔ دوران انکوائری وسطانیہ امتحان کے دوسری نشست کا آ غا ز ہوا ڈاکٹر محمد نور اسلام کنٹرولر آف اکزامینیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے امتحان گاہ کا معائنہ کیا،بچے اور بچیاں مشترکہ طور پر کسی روم میں ٹیبل بینچ پر کسی روم میں فرش پر امتحان دے رہے تھے ۔دوران معائنہ ڈاکٹر محمد نور اسلام نے امتحان گاہ میں دیکھا کہ ایک کی عمر تقریباً بیس سال سے زیادہ تھی وہ شریک امتحان تھے۔اس کے داخلہ کارڈ کے معائنہ سے واضح ہوا کہ داخلہ کارڈ پر اس کی عمر بیس سال ہی ہے۔کنٹرولر آ ف اکزامینیشن نے۔ بتایا کہ امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ و طالبات کی عمرکی حد کم سے کم متعین کی گئی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ امیدوار کی کوئی حد متعین نہیں ہے اس لئے امید وار اپنے اصل عمر کی بنیاد پر کسی بھی عمر میں شریک امتحان ہونے کا جوازرکھتا ہے ۔ڈاکٹر محمد نور اسلام نے کہا کہ مدرسہ اسلامیہ صدیقہ چیتا کھال ضلع سیوان میں وسطانیہ امتحان خوشگوار اور صاف ستھرا ماحول میں ہو رہےتھا ۔ڈاکٹر محمد نور اسلام نے بتایا کہ فوقانیہ اور مولوی امتحان جنوری 2024 میں لئے گئے اور عنقریب فوقانیہ اور مولوی امتحان کے نتائج شائع کیے جائیں گے