
تعلیم اور نسل نو کا مستقبل کے عنوان سے چمپانگر میں اجلاس عام آج*
بھاگل پور (پریس ریلیز )
آج 15 مارچ 2023 بروز بدھ بعد نماز عشاء تعلیمی و ملی بورڈ بھاگلپور کے زیر اہتمام تعلیم اور نسل نو کا مستقبل کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت محدث دکن حضرت مولانا انصار صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث دارالعلوم حیدرآباد فرمائیں گے جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا منیرالدین صاحب عثمانی خلیفہ محبوب العلماء مولانا پیر ذوالفقار صاحب، نائب امیر شریعت پھلواری شریف پٹنہ حضرت مولانا شمشاد رحمانی صاحب استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند اور حضرت مولانا نوشاد نوری قاسمی صاحب استاذ دارالعلوم وقف دیوبند اور حضرت مولانا مفتی محمد جمشید حقی قاسمی بانی و مہتمم دارالعلوم حقانی نوی ممبئی کا خصوصی خطاب ہوگا اس کے علاوہ شہر بھاگل پور کے موقر علمائے کرام سیاسی و سماجی رہنماؤں کی شرکت ہوگی اس پروگرام میں نوشاخ چمپانگر کے ائمہ کرام کی تہنیت کی جائے گی اور علاقے کے بزرگ عالم دین کو ان کے دینی خدمات کے اعتراف میں ملی ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔مفتی امانت علی صاحب نے بتایا کہ دن کے دس بجے سے ایس جی میرج ہال میں ملک کی موجودہ صورت حال میں ہماری ذمہ داری کے عنوان سے ایک خصوصی اجلاس بھی ہوگا جس میں شہر کے علمائے کرام ،ائمہ عظام ،ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دانشوران حضرات شرکت فرمائیں گے
تعلیمی وملی بورڈ بھاگلپور کے جنرل سیکریٹری مفتی امانت علی قاسمی استاذ و مفتی دارالعلوم وقف دیوبند نے عامة المسلمين سے شرکت کی درخواست کی ہے
مرسلہ دفتر تعلیمی و ملی بورڈ بھاگلپور