انڈیا تحریک عوام ہند کی تمام ملی سماجی سیاسی قیادتوں* *جمعیتوں ملی تنظیموں جماعتوں بڑے اداروں* *کے سربراہان سے خصوصی اپیل*
*آل انڈیا تحریک عوام ہند کی تمام ملی سماجی سیاسی قیادتوں*
*جمعیتوں ملی تنظیموں جماعتوں بڑے اداروں*
*کے سربراہان سے خصوصی اپیل**عزیزان محترم*
آج ہندوستان کے مختلف گوشوں شہروں ریاستوں میں
ٹرینوں گاڑیوں بازاروں عام راہوں شاہ راہوں
ودیگر مقامات پر سیاسی پاور اور اکثریت کے زعم میں مبتلا فسطائی طاقتیں وفرقہ پرست عناصر جس طرح مسلمانوں کے خاک وخون پر آمادہ ہے
نازیبا تبصروں مذہبی نعروں یعنی مذہبی منافرت کے جنون میں مبتلا ٹولے
امن وشانتی کو تار تار کرکے ملک میں جس طرح ناخوشگوار
حالات پیداکرنے اور ملک کے پیارومحبت کو آگ کی بھٹی میں سلگانا چاہتے ہیں یہ ملک کی سالمیت اور اتحادکے لئے انتہائی خطرناک ہے
ایسے لوگ سماج دشمن ہی نہیں بلکہ آئین ہند کی خلاف ورزی کرنے والے ملک دشمن بھی ہیں ٹرین میں 4 مسلمانوں کا بہیمانہ قتل گڑگاؤں کی سیکٹر 57 کی مسجد میں قاری محمد سعد کا دنگائیوں کے ذریعہ بے رحمانہ قتل جگہ جگہ بھیڑ اور نعروں کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کو ٹارگیٹ کر ملک میں منافرت کی بیخ کنی کرنا انکی ظالمانہ نسل کشی
اور بے رحمانہ سوچ
پر عمل کرنے کی عکاسی کرتا ہے
ایسی ناقابل برداشت صورتحال حال میں
آل انڈیا تحریک عوام ہند کی تمام ملی سماجی سیاسی قیادتوں
جمعیتوں ملی تنظیموں جماعتوں بڑے اداروں
کے سربراہان وانسانیت کے علمبرداروں سے خصوصی اپیل
ہے کہ وہ اپنی پوزیشن کو مستحکم اور واضح کریں اور آئین ہند کے تحت دفاعی
اور تدبیری اقدامامات پر عمل درآمد ہوں اسکے لئے تمام ملی تنظیموں جماعتوں کی دھلی کے جنتر منتر پر مشترکہ پریس کانفرنس ہو یاپھر
پرامن احتجاج کریں یا پرامن طریقہ سے پارلیمنٹ کوچ کریں یا پھر تمام ملی جماعتوں کا وفد ایک ساتھ حکومت ہند سے
دوٹوک بات کریں یعنی ملک کے مسلمانوں کی صحیح صورتحال دنیا کے سامنے واضح کریں
اس نازک ترین مسئلہ پر مداہنت سے کام نہ لیا جائے
بلکہ صاف الفاظ میں کہہ دینا چاہئیے کہ اس طرح کا عمل ناقابل برداشت ہے نوجوانوں اور سوشل میڈیا پر اپنے غصہ کا اظہار کر
جوش میں ہوش کھونے والے اپنے بھائیوں سے بھی درخواست گزار ہوں کہ وہ بجز اس عمل کے جسکا صرف نقصان ہی ہے ادب کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے جزبات ومشوروں کو
تحریری شکل میں اپنے بڑوں اور جماعتوں کے سربراہان تک پہنچائیں
آل انڈیا تحریک عوام ہند اس نازک صورتحال پر تمام ملی جماعتوں اور قیادتوں کے شانہ بشانہ ہے ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلنے والے لوگ ہیں
جہاں ضرورت ہوگی
ہرقدم پر آپکے ساتھ ہونگے
ان شاءاللہ
آخر میں ملک بھر کے جملہ مسلمانوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ موجودہ تناظر میں احتیاط سے کام لیں حوصلہ وہمت
سے کام لیں ہر مشکل کے بعد آسانی ہے اللہ سے رجوع ہوں اور حالات کی بہتری کے لئے دعاء اور کوشش کریں
*آپکا مخلص خیر اندیش*
*ایم عارف سراج نعمانی خادم آل انڈیا تحریک عوام ہند*