تازہ ترین خبریں

وجئے کانت ایک اچھے لیڈر تھے جن کی عوامی زندگی کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے۔ پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین

چنئی۔(پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے (DMDK)کے بانی و اداکار وجئے کانت کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دیسیا مرپوکو دراوڑ کژگھم کے بانی صدر ترو وجئے کانت کی کل صبح 71سال کی عمر میں (28/12/2023)قلیل عرصے خرابی صحت کے بعد موت کی خبر سے دلی رنج و غم ہوئی ہے۔ وہ تمل ناڈو کی فلم انڈسٹری میں ایک روشن ستارے کے طور پر ابھرے تھے اور لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ حاصل کی اور اپنے منفرد تمل تہذیب و تمدن کے زندگی کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔ تمل ناڈو کے سیاسی میدان میں، وہ اپنے قول و عمل پر قائم رہنے والے لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے،  ترو وجئے کانت تمل ناڈو کی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے عہدے تک پہنچے اور بے شمار لوگوں کے دلوں میں جگہ حاصل کی۔ تمل ناڈو کی تاریخ میں پریار، عظیم اسکالر انا درائی، کلائینجر کروناندھی، انقلابی رہنماایم جی آر، انقلابی لیڈر محترمہ جئے للیتا، تجربہ کار راجاجی، قائد ملت اسماعیل صاحبؒ جیسے لیڈران تاریخ میں مشہور لوگوں میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں وجئے کانت بھی کیپٹن وجئے کانت کے نام سے مشہور اور شامل ہیں۔ کیپٹن وجئے کانت ایک نیک دل انسان اور دوسروں کی مدد کرنے اور انصاف اور سچائی کیلئے آواز اٹھانے میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔ انڈین یونین مسلم لیگ نے جب ترو موپنار (TMC(M)کے ساتھ انتخابی معاہدہ کیا تو وجئے کانت جو اس وقت ایک ابھرتے ہوئے اداکار اور عالمی ستارے تھے،ان سے ہماری یادگار ملاقاتیں رہی ہیں۔ ہم نے سنا ہے کہ وہ مدورائی میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ بہت دوستانہ اوررشتہ دارانہ انداز میں رہتے تھے۔ تمل ناڈو میں وہ عوامی زندگی میں لائق تعریف اور نیک لیڈر کے طور پر چمکے ہیں۔ انڈین یونین مسلم لیگ وجئے کانت کی موت سے غمزدہ ان کے پارٹی ورکروں اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ آنجہانی وجئے کانت کی ابدی سکون کے لیے ہم سب دعاگو ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button