
مسلم حکمراں کھل کرفلسطین اور قبلۂ اول کی صرف زبانی ہمدردی نہیں بلکہ میدان میں آئیں:مولانا سہیل قاسمی
سات اکتوبر کو غازی آبادجلسۂ سیرت میں صدر مجلس العلماء نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان بزدل نہیں ہوتاتمہیں حضرت خالد بن ولید اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی تاریخ کامطالعہ دوبارہ کرناہوگا تمہیں سلطان صلاح الدین ایوبی بنناہےاور صدر مجلس العلماء نے فرمایاکہ دنیا میں سب سے بڑےدہشت گرد اسرائیل اور امریکہ ہیں لاکھوں کی تعداد میں ابتک کئی دہائیوں سے ہمارےنہتے فلسطینی بھائی بہنوں اور بچوں کویہ ظالم دہشتگرد شہید کرتےچلےآرہےہیں اقوام متحدہ سمیت ناجائز اولادیں خاموشی رہیں اب اگرہمارےمجاہدین نےان دہشت گردوں کوسبق سکھانا شروع کیا ہےتوسارےبوکھلاگئےہوش اڑگئے اب زبردست موقع ہےکہ مسلم حکمراں کھل کرفلسطین اور قبلۂ اول کی صرف زبانی ہمدردی نہیں بلکہ میدان میں آئیں ہم دعائیں کریں کہ اللہ تعالٰی مجاہدین اسلام کوفتح ونصرت عطافرمائے اور فلسطین اور بیت المقدس کوآزادفرمائےشہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائےاور مزید ہمت اور حوصلہ عطافرمائے اور غیبی مدد فرمائے اور اسرائیل جیسے ظالم دہشتگردوں اور آتنکیوں کوشکست فاش دے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہروقت کھڑے ہیں صدر مجلس العلماء نےتمام لوگوں سے اپنےفلسطینی بھائیوں اور بہنوں کےلئے دعاؤں کی گزارش کی صدر مجلس العلماء کی دعاء پر جلسہ کااختتام ہوا – ابوعبیدہ قاسمی