تازہ ترین خبریںبہار

شیراز اختر صاحب کی جانب سے عظیم شاعر ڈاکٹر بشیر بدر صاحب کی یاد میں ایک پروقار شعری نشست کا انعقاد

 

آج ہندوستانی میڈیا آفس میں شاعر محترم شیراز اختر صاحب کی جانب سے عظیم شاعر ڈاکٹر بشیر بدر صاحب کی یاد میں ایک پروقار شعری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجھے بھی شرکت اور اپنا کلام پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا
میں دل کی گہرائیوں سے شاعر جناب شیراز اختر صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس خوبصورت ادبی محفل میں مدعو کیا۔ اس موقع پر موجود معزز شعراء، اہل علم اور تمام سامعین نے جس محبت، حوصلہ افزائی اور خلوص کا اظہار کیا، وہ میرے لیے ہمیشہ باعثِ فخر اور سرمایۂ حوصلہ رہے گا۔
خصوصاً شیراز بھائی کا بے حد ممنون ہوں کہ انہوں نے میری ادبی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنی جانب سے مجھے اعزازی ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز میرے لیے صرف ایک انعام نہیں بلکہ مزید محنت، اخلاص اور ادب کی خدمت کے جذبے کو مضبوط کرنے والی ایک قیمتی یادگار ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button