بہار

سیرت النبی کوئز کا مقصد نئ نسلوں کو فائدہ پہنچانے کاایک ذریعہ ہے :- ابرارالحق قاسمی

(بھاگلپور)

جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور کے ذمہ داران کی ایک نشست ہوئی جسمیں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز کے متعلق اور اس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور کے جنرل سیکریٹری شمس تبریز رحمانی نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز در اصل مہم تحفظ ایمان ہی کی ایک کڑی ہے بہت جلد کوئز کی تیاریوں اور بہت ساری باتوں کو لیکر پریس کانفرنس کیا جائے گا ، نشست میں شریک ملی فلاحی فاؤنڈیشن بہار کے چیئرمین ، و ترجمان جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور مولانا ابرار الحق قاسمی نے کہا کہ نئ نسلوں کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا علم ہونا بہت ضروری ہے مولانا قاسمی نے مزید کہا کہ وقت در وقت ایسے کوئز ہوتے رہنا چاہئے اس سے اسکول ، کالج ، یونیورسٹی و دیگر اداروں کے بچوں اور بچیوں کا شوق و ذوق بڑھیگا اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علم میں اضافہ ہوگا
اسی موقع پر جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور کے آفس سیکرٹری حافظ صفوان اصلاحی نے کہا کہ جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور ہمیشہ اس طرح کی تحریک چلاتے رہتی ہے اور اس کا بہت بڑا فائدہ بھی دیکھا جا رہا ہے اس موقع پر دیگر تحریک و امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اخیر میں جامعہ مدنیہ دار العلوم گرہوتیہ بھاگلپور کے استاد قاری محمد ساجد کے رقت آمیز دعاؤں پر میٹنگ اختتام پذیر ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button