بہارتازہ ترین خبریں

موت اس کی ہے کرے جس پر زمانہ افسوس:محمد افضل ندوی

  سمستی پور (محمد مصطفیٰ)حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال سے آج ملت اسلامیہ ہندیہ یتیم ہو گئی آپ گزشتہ کئی دنوں سے سخت علیل چل رہے تھے جمعرات کو تقریباً پونے چار بجے دار العلوم ندوة العلماء میں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی  حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پوری ملت اسلامیہ ہندیہ کے لئے عظیم خسارہ ہے آپ ملت اسلامیہ ہندیہ کے ایک قیمتی اثاثہ تھے جسکی تلافی نا ممکن ہے۔ یہ باتیں مولانا محمد افضل ندوی
ڈائیریکٹر الہدی اسلامک اسٹڈی سنٹربشمبھر پور ایلوتھ مسری گھراری سمستی پور نے کہیں مولانا افضل ندوی نے مزید کہا کہ
 حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی ولادت یکم اکتوبر 1929ء کو رائے بریلی کے تکیہ کلاں میں ہوئی ابتدائی تعلیم کی تکمیل خاندانی مکتب رائے بریلی میں ہی کی اس کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں داخل ہوئے 1948ء میں دارالعلوم ندوۃ العلماء سے فضیلت کی سند حاصل کی اس دوران 1947ء میں ایک سال دارالعلوم دیوبند میں بھی قیام رہا 1949ء میں تعلیم مکمل ہونے کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلماء میں معاون مدرس کے طور پر تقرر ہوا اس کے بعد 1993ء میں دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم بنائے گئے پھر اس کے بعد 1999ء میں نائب ناظم ندوۃ العلماء اور 2000ء میں حضرت مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے وفات کے بعد ناظم ندوۃ العلماء مقرر ہوئے جون 2002ء میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے۔
  ایک تعزیتی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا نے مزید کہا آپ  اردو وعربی پر یکساں کمال رکھتے تھے،اور صاحب طرز ادیب تھے آپ کی علمی و عملی شخصیت کو ہندوستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام تسلیم کرتا تھا آپ ایک عظیم مشق و مربی استاد تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم و افادہ کے لئے وقف کر دی وہ چھوٹوں پر شفیق اور شاگردوں پر بڑا مہربان تھے ایسے وقت میں ان انتقال کا ندوۃ العلماء اور ملت اسلامیہ ہندیہ کے ہر فرد کے لئے اور خاص طور سے ہم فرزندان ندوہ کے لئے نا قابل تلافی خسارہ ہے جن کی یاد ہمیں ہمیشہ ستاتی رہے گی اور استاد محترم کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔۔
ان کے انتقال پر مولانا مختار ندوی،مولانا ریاض الدین قاسمی امام وخطیب جامع مسجد مسری گھراری، مولانا ذیشان اشرف ندوی، دانش کمال صدر مدرس مدرسہ مصباح العلوم بشمبھر ایلوتھ ، مشتاق احمد ، مولانا ساجد ندوی ، نور احمد ناصر ، اور محمد ساجد اختر، نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button