تازہ ترین خبریںدہلی

الیکشن کمشنر بھارت سرکار کو بہار واسی آرگنائزیشن دہلی کی جانب سے میمورنڈیم پیش کیا گیا

 

نئی دہلی 27 اکتو2025
بہار واسی آرگنائزیشن دہلی کے وفد نے جن میں
مولانا عبدالسبحان قاسمی قاری اسجد زبیر ق اشرف مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی مفتی کلیم قاسمی نے بہار ای ووٹنگ (فاصلاتی ووٹنگ) سسٹم کو لیکر ممیمورنڈیم پیش کیا
آئندہ 6 اور11 نومبر 2025 کو ریاست بہار کا چناٶ بالکل سامنے ہے جبکہ بہار باشندگان ملک کی مختلف ریاستوں و بیرون ملک لاکھوں کی تعداد میں مقیم ہیں روزگار کاروبار علاج و معالجہ و دیگر مسائل کو لیکر مختلف ریاستوں و بیرون ملک رہ رہے لوگوں کا بہار ووٹ کے سلسلے میں پہونچنا مشکل بھی ہے چونکہ مختلف مسائل و حالات کے پیش نظر ایسے حضرات بہار سے کافی دور ہیں اور بہار جاکر ووٹنگ کافی مشکل ہے لہذا ایسے لوگوں کے لئے اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے ووٹ ادھیکار کو عملی طور سے انجام دینے کے لئے ای ووٹنگ کی سہولیات بہت ضروری ہیں تاکہ باشندگان بہار بآسانی ووٹ کرسکیں
گزشتہ دنوں الیکشن کمشنر نے بھی ای ووٹنگ کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنی جانب سے اعلان بھی کیا تھا لہذا اس اعلان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عمل واضح رہے کہ بہار پہلی ریاست ہوگی جہاں اس طرح کی سہولیات مہیا ہونگی
آن لائن ای ووٹنگ سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا ان کے ووٹ بھی خراب نہیں ہونگے بہار واسی آرگنائزیشن دہلی کی جانب سے ایک وفد جن میں مولانا عبد السبحان قاسمی رکن شوری امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ پٹنہ بہار نائب صدر بہار واسی آرگنائزیشن دہلی قاری اسجد زبیر صدر جامعہ شمس العلوم شاہدرہ دہلی و صدر بہار واسی آرگنائزیشن دہلی مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی صدر سب جن سیوا منچ ق اشرف مہتمم جامعہ رحمت میردرد روڈ نئی دہلی جنرل سکریٹری بہار واسی آرگنائزیشن دہلی مفتی کلیم قاسمی نائب صدر بہار واسی آرگنائزیشن شامل ہیں نے میمورنڈیم پیش کیا
بہار واسی آرگنائزیشن پھر ایک بار پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمشنر آف انڈیا اس میمورنڈیم پر خاص توجہ دیتے ہوئے بہار ای ووٹنگ سہولیات ضرور مہیا کرائیں

جاری کردہ
دفتر بہار واسی آرگنائزیشن دہلی میر درد روڈ نئی دہلی
ق اشرف 9910914392

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button