
بہار اسمبلی انتخابات: مجلس اتحاد المسلمین کو کامیاب بناکر سیاسی انصاف کی راہ ہموار کریں سیف الاسلام مدنی
کانپور (پریس نیوز) بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے طرح طرح کے وعدے کر رہی ہیں۔ ایسے میں مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست کی 25/ نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔
سیف الاسلام مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں بہار کے مسلم ووٹرز نے یک طرفہ طور پر مخصوص پارٹیوں کو ووٹ دیا، مگر اس کے باوجود مسلمانوں کے بنیادی اور سیاسی مسائل یوں ہی برقرار رہے انکو انصاف دلانے اور انکی مسائل کو حل کرنے کے لئے کسی نے کچھ نہیں کیا مسلمانوں کے ووٹ سے کئی لیڈران نے اپنی سیاست چمکائی، مگر اقلیتوں کے حقوق کے لیے کسی نے سنجیدہ کوشش نہیں
موجودہ دور میں مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، لیکن بڑی سیاسی جماعتیں ان مسائل پر بولنے اور آواز اٹھانے سے گریز کرتی رہیں انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان اپنی سیاسی طاقت مضبوط کریں اور اپنے نمائندوں کو اسمبلی تک پہنچائیں جو ان کی آواز بن سکیں
مجلس اتحاد المسلمین صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ تمام کمزور طبقات اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے میدان میں سرگرم رہتی ہے مجلس قانون کی بالادستی، انصاف اور برابری کی بات کرتی ہے اویسی صاحب نے ہمیشہ ہر مظلوم طبقے کے حق میں آواز اٹھائی ہے، چاہے وہ کسی مذہب یا ذات سے تعلق رکھتا ہو،
سیف الاسلام مدنی نے بہار کی عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہبی یا لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر مجلس کے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ اسمبلی میں ایک مضبوط، بے باک اور انصاف پسند آواز پہونچ سکے
بہار میں مسلمانوں کی آبادی خاطر خواہ ہے، لیکن سیاسی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے،بڑی تعداد میں مسلمانوں کا ووٹ لینے کے بعد بھی کسی مسلمان کو سیاسی پارٹی کی طرف سے نائب وزیر اعلی یا اہم مناصب نہیں دئے جاتے بلکہ دیگر لوگوں کو مسلمانوں پر ترجیح دی جاتی ہے بہترین وقت ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کرے
مجلس کا مقصد سماجی انصاف، تعلیم، روزگار اور امن و امان کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے بہار کی عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ /25 سیٹوں پر مجلس کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ ایک بہتر اسمبلی میں ہماری اچھی نمائندگی ہوسکے




