
چبٹا شربت یا دیوہیکل خربوزہ شربت.
۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707
بھٹکلی کھان پان میں، ایک اچھوتا نام، چبٹا شربت ، قدرتی پھل فروٹ کو زمانہ قدیم سے، لوگ نت نئے اندازا کھاتے پیتے آئے ہیں۔ مختلف اقوام یا ذات برادری والے،اپنے اپنے انداز انہیں حاصل سہولیات کے حساب سے ایک ہی چیز کو مختلف اقسام، مختلف نام دئیے کھاتے پیتے پائے جاتے تھے۔ چونکہ ہم آل عرب آل نائطہ قبیلہ والے سابقہ دیڑھ ہزار سال قبل سے عربستان سے، اپنی بادبانی کشتیوں سے، جنوبی ھند ساحل سمندر بھٹکل آکر، آباد ہوئے تھے یہان ان ایام آباد جین آبادیوں میں گھلے ملے، اپنے حسن اخلاق سے انہیں متاثر کئے، حلقہ بگوش اسلام ہوئے، جین عوائل نساء سے شادی بیاہ رچائے، انکے علاقائی کھان پان کو پوری طرح اپنائے، جیتے چلے آرہے تھے۔ لیکن چونکہ آبائی پیشہ تجارت کے پیش نظر، ھند و بیروں ھند مختلف علاقوں میں بکھرے، وہاں وہاں کے، انہیں پسند آئے، مقامی کھان پان کو اپنے یہاں نقل بناتے یا بنواتے ہوئے، مختلف اقوام کے مختلف کھان پان کو، اپنی معاشرت کا حصہ بنائے ہوئے ہیں۔ موسم برسات کے بعد والے، بنسبت اور علاقوں سے انتہائی کم پڑنے والے سرد موسم میں، ریتیلی زمین پر، بیل دار جھاڑیوں میں اگنے والا خربوز فیملی کا، انڈے نما مخروطی شکل و شباہت والا، دودھیائی ہلکا پنک کلر چھلکے والا بہت بڑا خربوزہ، صرف مقامی طور ہی ملا کرتا ہے، جسے مقامی زبان میں چبٹ یا مسک بروٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پھل چبٹ، اپنے بیچ، مماثلت کے ساتھ، کھانے میں خربوز جیسا ہی عموما” ہوتا ہے، ریتیلی زمین پر پڑا پڑا پھلتا پھولتا، اپنی بیل سے جڑے رہتے، اپنا اوپری چھلکا تڑخ کر پھٹنے کے بعد، پکا ہوا محسوس کئے، اسے بیل سے کاٹ جدا کئے، بازاروں میں بیچنے لایا جاتا ہے کبھی کبھی یہ بہت بڑا دس پندرہ کلو تک کا پروان چڑھتا ہے، یہ جتنا بڑا ہوتا ہے، اتنا ہی کھانے میں لذیذ اور ملائم ہوتا ہے۔ پتہ نہیں اور اقوام والےاسے کیسے کھاتےہیں؟ لیکن اہل نائطہ لوگ، کم از کم ہر موسم میں، کئی کئی مرتبہ اور تنگدست سے تنگدست گھرانوں میں بھی، کم از کم ہر موسم میں ایک مرتبہ چبٹا شربت بڑے شوق سے کھائی یا پیئی جاتی ہے۔
” ہر میوہ اپنی اپنی رط میں اچھا لگتا ہے” اس پر عمل پیرا ہمارے آبا حضور اللہ انکو غریق رحمت فرمائے، 1985 میں ہمیں داغ مفارقت دئیے اپنے رب دوجہاں کی دعوت پُر لبیک الھم لبیک کہتے، ہمیں صدا کے لئے چھوڑ جانے سے پہلے، گاؤں بستی کے بازاروں میں بکنے آئے موسمی فروٹ ابتدائی سیزن مہنگے داموں لایا کرتےتھےاور کہا کرتے تھے "موسمی فروٹ ابتداء میں انسانی صحت کے لئے جتنے فائیدہ مند ہوتے ہیں ، اختتام موسم ملنے والے والے وہی بکثرت فروٹ عموما صحت انسانی کے لئے نقصان دہ بھی ہوا کرتے ہیں”
روایتی بھٹکلی انداز چبٹاشربت بنانے کے لئے، اسکے چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ، اس پر کچھ وقت کے لئے شکر چھڑک رکھ دئیے جاتے،(تاکہ چبٹ کے ٹکڑے شکرزد کچھ میٹھے محسوس ہوں) تازہ کھرچے ناریل کے برادے کو، بڑے پھتروں کی سیل یا مقامی پاٹو گول پھتر سیل پر پیس کر، سوتی کپڑے میں، بھینچ رگڑ کر، ناریل کا دودھ نچوڑ کشید کئے، اس دودھ میں کٹے خربوز یا چبٹ کے شکر ملاکر رکھے ٹکڑوں کو ملائے، چاول سے بنائے گئے مٹھی بھر پھوئے کو، اس میں ڈال کر، حسب ضرورت شکر ڈالے، بالکل ہی انوکھے ٹیسٹ یا سواد والےخربوزے کی شربت یا چبٹا شربت کو عصر و مغرب کے درمیان والے وقت میں
بڑے ہی شوق سے پیا جاتا پے۔ ہمیں یاد پڑتا ہے، آج سے چالیس ایک سال قبل، معشیتی طور تنگدست ہمارے ہی ایک رشتہ دار کے یہاں،ایک شام بڑی مشکل سے، اپنی روایات کو باقی رکھنے ہی کی خاطر، چبٹا شربت بنائے، سب ملکر نوش فرمارہے تھے کہ اچانک گھر کی ذمہ دار نساء کے چھوٹے بھائی انکے گھر تشریف لانے پر، کچھ ادھر کرکے، ایک گلاس میں چبٹا شربت بھر اپنے بھائی کو جب انہوں نےدیا تو، انکے بھائی نے، انجانے میں،اس چبٹا شربت سے منسلک بات کہتے ہوئے کہ ہمشیرہ محترمہ کیا چبٹا شربت بھی چھوٹے سے گلاس میں پی جاتی ہے؟ اپنی ہمشیرہ ہی کو خجل زد افسردہ کردیا تھا۔ دراصل انکا مقصد یہ بتانا تھا کہ یہ موسمی شربت کبھی کبھار بنتی ہے،اس لئےگھر کے سبھی مکین،سب مرد و زن بچےبڑے بوڑھے، بڑی کٹوریوں میں، یہ شربت لئے، سیر ہوکر چبٹا شربت پیا کرتے ہیں۔
فی زمانہ ہم پڑھے لکھے لوگ، پڑھی لکھی بیویاں بیاہ لانے کے چکر میں، اپنے بچوں کے ساتھ سکونت پذیر مائکرو فیمیلیز گھرانوں میں، اپنی زندگانی کے آخری ایام، "ایک پاؤں قبر کی طرف بڑھائے” مثل مشہور، ہم اپنے روزگار سے تقاعد لئے یا ریٹائرڈ ہوئے،عمر رسیدہ افراط، اپنے بچپن کی یاد تازہ دم کرنے، موسمی فروٹ چبٹ کو گھر لائے، روایتی انداز، چبٹا شربت پینے کی خواہش کا اظہار، اپنے بچوں کی آماں سے کرتے ہیں تو، ٹکا سا جواب ملتا ہے، کھرچے ناریل سے دودھ نکال روایتی انداز چبٹا شربت بنانے کی فرصت کہاں؟ آپ کو چبٹا شربت پینے کا اتنا ہی شوق چڑھا ہے تو، دو ایک پاکٹ گائے کا دودھ منگوا چبٹا شربت بنوا دیتے ہیں۔ اور ہمیں جوانی کے اپنے ہی کئے ماڈرن لڑکی بیاہ لانے کی سزا، اپنے دلی خواہشات کو، اپنےقلب و ذہن ہی میں دفن کئے، حالات سے سمجھوتہ کئے، کسی رشتہ دار کے گھر، بنی چبٹا شربت پینے کی خواہش دل میں لئے، رشتہ داروں کے یہان سر شام جاتے رہنا پڑتا ہے۔
چبٹ یامسک میلن کے طبی فوائد
1) جسم کو متواتر ہائیڈریٹڈ رکھتا ہے۔
2) قوت مدافعت بڑھاتا ہے
3) بصارت یعنی نظر تیز کرنے کے لئے اچھا ہے۔
4) قلبی صحت متوازن رکھتا ہے
5) نظام ہاضمہ والی صحت مند
آنتوں کے سسٹم کو تندرست رکھتا ہے۔
6) وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے
7) ذیابیطس نیفروپیتھی کو روکنے میں مدد کرتا ہے
8) ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے۔
9) بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے
10) صحت مند جلد کو برقرار رکھنے ممد ہوتا ہے
یہ تو اچھا ہوا، اہل بھٹکل گھرانوں میں، نصف صد سال قبل تک پکائے جانے والے ریکارڈ ساز ناشتوں کی طویل فہرست ماڈرن مائکرو فیمیلز گھرانوں میں پکانے بند کرنے ہی کی وجہ، وہ بیسیوں آل اہل نائطہ کے مختلف ناشتے، اگر عزت دار گھرانوں کی معشیتی تنگدست خواتین، اپنے طور یہ ناشتےپکوا، بنوا بیچنےکا شعار نہ اپنایا ہوتا تو، خلیجی پیٹرو ڈالرمن وسلوی کے ساتھ ماڈرن گھرانوں میں اتر آئے من و سلوی اور پسند کئے جانے والے برگر پیزا موموز کے سامنے، صدیوں سے معاشرے میں شان سے کھائے جاتے مختلف بھٹکلی ناشتے، اب تک بھٹکل معاشرے میں دم توڑ ناپید ہوگئے ہوتے۔اللہ بھلا کرے ان عزت دار مگر ذرا معشیتی طورکمزور نساء کا، جنہوں نے بھٹکلی ریکارڈ ساز کھان پکوان، کئی سو اقسام کے ناشتے، برگر پیزا موموز اقدار والے ماڈرن زمانے میں بھی، بھٹکلی کھان پان اعلی اقدار روایات کو، زندہ و تابندہ رکھے ہوئے ہیں اور ہم جیسے عمر رفتہ طہ کرچکے، اپنے بڑھاپے والے دنوں میں بھی، اپنی اہل نائطہ شان سمجھے والے مختلف ناشتوں سے لطف اندوز ہونے کی، ہماری خواہشات کو پورا کرنے، مختلف جگہوں پر فون کئے، ناشتے منگوائے،اپنی دلی مراد پوری کررہے ہوتے ہیں۔کاش کہ ایسے کوئی حسب طلب کھان پان تیار کردیئے والی عوائل، روایتی اہل نائطہ اقدار والی، چبٹا شربت بھی بنواکے دیتے تو،چبٹا شربت پینے کی خواہش گلو میں لئے، سر شام ہمیں قریبی رشتہ داروں کے گھر چکر لگانے کی نوبت نہ آتی۔ وما التوفیق الا باللہ۔
چبٹ یا مسک میلن کھانے کے اور طریقے
چبٹ فالودہ کیسے بناتے ہیں
چبٹ کے طبی فوائد https://share.google/ZmqZopq2VDrWl0zG7
چبٹ کو ساگودانہ کے ساتھ کھائے کیسے کونسٹیپیشن سقم سےآمان پاتے ہیں
چبٹ یا مسک ملنے کے بیچ نٹس کا استعمال



