
جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مشاورتی میٹنگ سابقہ روایات کی طرح پر امن ماحول میں منانے کی اپیل
علی گڑھ (محمد اظہر نور اعظمی) 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسہ و جلوس کے انتظامی امور کو لے کر اہم مشاورتی میٹنگ مدرسہ نورِ مصطفٰی گلی نمبر 1 نگلہ پٹواری میں منعقد ہوئی جس میں علاقے کے علمائے کرام، ائمہ مساجد، مدرسین مدارس اور علاقے کے ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ قرآن پاک کی تلاوت سے شروع ہوئی اس میٹنگ میں حمد باری تعالیٰ ، نعت رسول مقبول و تقریر بھی ہوئی۔ میٹنگ میں جلوس کے نکالنے کا وقت، روایتی راستوں اور ضابطوں پر اتفاق کیا گیا۔ جلوس کی مین گاڑی ویر عبدالحمید کمیٹی کی آگے آگے رہے گی باقی گاڑیاں ترتیب کے ساتھ چلیں گی۔ جلوس میں لڑکیاں اور چھوٹے بچوں کو شرکت کی قطعی اجازت نہیں ہے ، جمعہ کا دن ہونے کی وجہ سے قبرستان نگلا پٹواری پر 9.00 بجے سبھی عاشقان رسول حاضر ہو جائیں، جلوس ٹھیک 9.30 بجے نکال دیا جائے گا۔ جلوس کا تقریر کرنے کا وقفہ و ٹھہراؤ سابقہ روایات جیسا ہی رہے گا۔ قیام اور روانگی کا حکم علماء ہی دیں گے۔ اس موقع پر حاجی تصدق علی تحسینی، مولانا شمشاد اجمل برکاتی، قاری طارق رضا، مولانا عبدالقادر، مولانا شہباز، حافظ حسن، قاری سرفراز، حافظ مشرف برکاتی، انیس احمد قادری، انوار قادری، سید عبدالرزاق، سید چاہت میاں ، عرفان بھائی، صدام حسین، زبیر، حافظ نعیم ، شبو بھائی، محمد طلحہ، صلاح الدین قادری وغیرہ موجود رہے میٹنگ کا اختتام حاجی تصدق صاحب کی دعا پر ہوا۔ اسی اثناء کی ایک میٹنگ مدرسہ مصباح العلوم جمال پور میں سیّد مصطفی علی قادری کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں جلوس جمعہ سے پہلے پہلے عیدگاہ تک پہچانے اور نظم و نشق کے ساتھ سابقہ روایات کی طرح پر امن طریقہ سے دُرود سلام پڑھتے ہوئے شامل ہونا طے کیا گیا۔ اس موقع پر سیّد اوصاف علی قادری، سیّد فرقان علی قادری، نور مسجد کے امام مصباحی صاحب و علاقہ کے زمہ داران نے شرکت کی۔
Photo