تازہ ترین خبریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ کا سنہرا موقع ڈاکٹر محمد نور اسلام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ کا سنہرا موقع : ڈاکٹر محمد نور اسلام

محمد صدر عالم نعمانی پٹنہ

ڈاکٹر محمد نور اسلام علیگ ناظم امتحانات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ، وسابق کورٹ ممبر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک پریس بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ریاست بہار کے خصوصی طور پر ایسے طلبہ وطالبات جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یونیورسٹی کے ذریعہ داخلہ کے لیے رجسٹریشن کرانے کا موقع فراہم کرایا گیا ہے خواہشمند طلباء وطالبات سائس، کامرس، ڈپلومہ، انجینئرنگ، بی ٹیک، بی ای، بی آر ک، ایم ٹیک، ایم آر ک، بی ایس سی آنرس، بی ایس سی نرسنگ، ایم ایس سی، بی اے، بی اے ایل ایل بی، بی کام، بی بی اے ایم اے ایم کام ایم بی اے، بی ایڈ میں داخلہ کے لیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں، رجسٹریشن کی تاریخ کا آغاز بالترتیب درجہ وار 19سے 21مارچ کے درمیان شروع ہوچکا ہے، جو درجہ وار 14سے 16 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، ڈاکٹر محمد نور اسلام علیگ نے طلباء وطالبات کو بتایا کہ یہ ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹی ہے، یہاں سے تعلیم حاصل کرنا اپنے آپ میں ایک فخر کی بات ہے، اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ اپنے اندر ایک قائدانہ صلاحیت بروۓ کار لاسکینگے، ساتھ ہی تہذیب یافتہ بھی ہونگے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل غیر ممالک میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں، طالب علم تو کہیں بھی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں، لیکن تہذیب وتمدن کے ساتھ علم حاصل کرنے کا واحد عصری ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ ہے، اس لیے میں طلباء وطالبات سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ جس شعبہ کے خواہشمند ہیں مقررہ تاریخ کے درمیان اپنا رجسٹریشن مطلوبہ فیس کی ادائیگی کرتے ہوئے آن لائن کرالیں، رجسٹریشن وداخلہ سے متعلق مذید معلومات کے لیے یونیورسٹی کے ویب سائٹ کا معائنہ کیا جاسکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button