تازہ ترین خبریںدہلی

آئی ایس ٹی سی بریج پوری میں انٹرن شپ لیٹر و اسناد تقسیم کی تقریب منعقد

نئی دہلی : (پریس ریلیز ) شمال مشرقی دہلی کے آئی ایس ٹی سی بریج پوری سینٹر میں اسسٹنٹ نرسنگ کے طلبہ کے لیے اسناد اور انٹرن شپ لیٹر کی تقسیم کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔

یہ تقریب طلبہ کی سخت محنت، لگن، اور صحت کے شعبے میں عملی تربیت کے دوران حاصل کردہ تجربے کے اعزاز پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔

پروگرام انچارج نور محمد نے کہا اسناد اور انٹرن شپ لیٹرز کی تقسیم نے نہ صرف ان کی مہارت اور تربیت کی توثیق کرتی ہے بلکہ ان کے لیے طبی میدان میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے ۔

تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے طلبہ کی مستقل مزاجی اور عزم کو سراہا، اور اس بات پر زور دیا کہ تربیت یافتہ پیرا میڈیکل پروفیشنلز ملک کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ
وژن 2026 نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button