مضامین و مقالات

ہزار حیلے بہانوں سے اپنے مسلم حکمرانوں کے خلاف رطب اللسان ہم مسلم امہ

۔ ابن بھٹکلی
۔ +966562677707

بدنام زمانہ امریکی عیاش جیفری ایپسٹین Jeffrey Epstein جس نے امریکی انٹیلیجنس کے ساتھ مل کر "لٹل سینٹ جیمس ورجن آئلینڈ” پر ستر اسی ایکڑ پر پھیلے عیاشی کے اڈہ پر پائے گئے غلاف کعبہ کے بڑے ٹکڑے کو لیکرمسلم سعودی حکومت اور اسکے ایک حد تک موحد حکمرانوں کو بدنام کرنے کی جو عالمی یہود و نصاری سازش ہورہی ہے تاکہ مسلم امہ عالم اپنے مسلم حکمرانوں کے خلاف ذہنی طور بغاوت کرنے کے لئے,انکو ہمہ وقت تیار رکھا جاسکے تاکہ وقت ضرورت ان یہود و نصاری اسلام دشمن سازشن کنندگان کے اشارے پر,موجودہ حکمرانوں کو عوامی بغاوت کے نام پر رجیم چینج آپریشن کے طور, ہٹاتے ہوئے, یہود و نصاری کے کسی پٹھو حکمران کو مملکت سعودیہ کے حکمران کے طور عالم اسلام امت مسلمہ پر نافذ کیا جاسکے۔اور دونوں ہاتھوں سے ملکی ریسورسز پٹرول کو دھڑلے سے لوزتا جاسکے
رہی بات اس عیاشی کے اڈہ پر غلاف کعبہ کے دروازے پر لٹکتے جیسے, بڑے ٹکڑےکے پائے جانے کی بات, تو جو لوگ اپنے سازشانہ رجیم چینج آپریشن کے ذریعہ حکومتوں کے تختہ الٹ, ان ممالک میں موجود قدرتی وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور انکے ہزارہا لاکھوں کروڑوں کے ریسورسز روزانہ کی بنیاد پر لوٹنے میں پہلے سے بدنام ہیں انکے لئے کچھ ہزار ڈالر خرچ کئے, ایسے نقلی غلاف کعبہ بنوا کے لینا کونسی بڑی بات ہے؟ انہی کے زیر تسلط رہے ملک سیریہ میں، ایسے نقلی سامان تیار کئے اصلی غلاف کعبہ ظاہر کئے، آن لائن ہزاروں ڈالر اسکوائر فٹ کے حساب سے بیچے جاتے ہیں۔ احقر کے پاس پاس بھی دیڑھ اسکوائر میٹر اصلی غلاف کعبہ کاکپڑا موجود ہے۔کیا اصل معلومات ہم ہی سے حاصل کئے بنا ہی, ہمیں بھی ہزار بہانوں سے بدنام کیا جائے گا؟
رہی بات سعودی حکمران کتنی بڑے موحد ہیں یہ دیکھنے ان کی زندگیوں میں جھانکنا پڑے گا۔ کیا وہ واقعہ ہم تک نہیں پہنچا جب موجود ملک سلمان کچھ سال پہلے صدر امریکہ کے مملکت پہنچنے پر ان سے محو گفتگو تھے کہ قریب مسجد سے آذان کی آواز گونجتی ہے ۔ ملک سلمان بین الملوکی پروٹوکول کی پرواہ تک نہ کئے, آٹھ کر مسجد جانے لگتے ہیں حیرت و استعجاب کا پیکر بنے عالمی سربراہ امریکی صدر کے استفسار اسےبتایا جاتا ہے آپ سے بھی بڑے مالک الملک کے بلاوے پر شاہ سلمان مسجد چلے گئے ہیں
رہی بات اپنی دنیوی جدت پسندی کے لئے بدنام کئے گئے پرائم منسٹر مملکت سعودیہ اور کراؤں پرنس محمد بن سلمان کی, کہ وہ کتنے بڑے موحد ہیں یہ دیکھنے کے لئے فقط وہ ایک واقعہ کافی ہے جب وہ جی20 میٹنگ کے لئے ھند آئے تھے تو بشمول نام نہاد خیلفہ المسلمین رجب طیب اردگان کے,جی 20 حکمرانوں کے ساتھ مہاتماگاندھی کی سمادھی پر سرجھکائے عقیدت مندانہ حاضری دینے سے بچتے ہوئے,ملکی پروٹوکول کی پرواہ تک نہ کئے, محمد بن سلمان پتلی گلی سے۔کھسک کر واپس سعودیہ چلے گئے تھے۔ رہی بات عالمی تجارتی و سیاحتی سطح اپنے ملک سعودی عربیہ کو متمئز مقام دلوانے کے لئے کچھ اصلاحات لانے کی بات , آج اس معاملے میں کون مسلمان مومن فرد بھی بچا ہے جو اپنے گھر کے معاملے میں کچھ ترقی پزیر اصلاحات لانے سے اپنے آپ کو بچا پایا ہے؟ کیا عالم اسلام کا کوئی عالم بھی, کوئی سامنےلا دکھا سکتا ہے جن کے عالیشان بنگلوں میں, رسول اللہ ﷺ کے درویشی جیسے گھر والی عملی زندگی کی طرح, ان کے وصال کے وقت دیاجلانے تک تیل نہ پایا جائے؟ موجودہ مسلم حکمرانوں میں بھی خلیفہ المسلمین حضرت عمر رض کے اوصاف تلاشنے والی مسلم امہ, کیا اپنے درمیان کسی ایسے بزرگ شعلہ بیان علماء اسلام کی تمثیل سامنے لا دکھا سکتے ہیں جو تقریبا” تین چوتھائی عالم کے حکمران رہتے ہوئے بھی, حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وصال کے وقت, انکے گھر قیمتی پھتروں والے فرش کی جگہ پتھریلی ریتلی زمین پائی جاتے جیسے, ان علماء اسلام کے عیش کدوں میں بھی پائی جائے؟ پھر ہم کس منھ سے لاشرکت غیرے شہنشاء مملکت سعودی عربیہ کے حکمرانوں پر, انکے اپنے ملکی اصلاحات پر نکیر کرتے, شعلہ بیانی کئے, اپنی مسلم امہ کو انکے خلاف ورغلاتے پائے جاتے ہیں۔
یاد رکھیں مسلم حکمرانوں کے خلاف دشمن اسلام یہود و ہنود و نصاری کی سازشوں کے شکار نہ بناکریں ونا التوفیق الا باللہ
https://www.facebook.com/share/r/186Xny8XkK/
ویسٹرن کلچر کے ساتھ ہی ساتھ ھند و پاک مقلدین علماء کرام مملکت سعودیہ عربیہ جیسے توحیدی دین اسلام سے کیوں چڑتے اور گھبراتے ہیں اس لئے کے وہ توحیدی دین اسلام اگر ھند و پاک جیسے ماحول میں رائج العمل ہوجائیگا تو پھر ان تقلیدی علماء کرام کے عوامی پیسوں سے چلنے والے عیش کدے بند ہوجائیں گے۔ انہیں بھی خلفاء راشدین بوبکر و عمر جیسی سادہ زندگی گزارنی پڑے گی۔ حلوے مانڈے کھانے کی بات تو دور, انہیں حلوہ مانڈہ دیکھنے بھی نا ملے گا۔ کیا ہم خلیفہ اول حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ والا وہ واقعہ بھول گئے جو محدود گزارہ بھتہ بیت المال سے انکے گھر آتا تھا اس میں سے کچھ بچاکر انکی گھر والی نے انکا پسندیدہ میٹھا بنا انکے سامنے رکھا اور ان کے پوچھنے پر ماجرا بیان کیا تو آپ نے اتنا گزارہ بھتہ بیت المال سے کم لینے کی سوچی تھی۔کیا آج کے شعلہ بیان واعظین علماء کرام سے ہم یہ توقع رکھ سکتے ہیں؟

غلاف کعبہ کسوہ کے عیاش ایپسٹین کے بنگلہ پر فرش پر بچھائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی
The news of the Kaaba Kiswah being laid on the floor of the luxury tycoon Epstein’s bungalow turned out to be false.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button