مضامین و مقالات

بچوں کے جدید لیپ ٹاپ ایجاد پر ادارہ اطفال بھٹکل مبارکباد کی مستحق ح

 

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707

قرآنی علوم کی روشنی میں تدبر تفکر تحقیق کئے, علوم سائینس کے شہسوار ہی عالم کے سربراہی عالم ہوا کرتے ہیں

حکم تحکمی آیت قرآنی اولی کے بعد والی دوسری آیت, مگر حکم اولی رب دو جہان "خلق الانسان من علق” , "پیدا کیا انسان کو خون کے لوتھڑے سے” صاف نشانی ہے کہ رب خالق ارض و سماوات ہم انسانوں کو, اسکے احکامات قرآنی کی روشنی میں, اپنے اطراف والے چرند پرند درند جنگل و بیاباں و تاحد نظر, دکھائی دینے والے صحراء و جبل, نیز زمین سے بھی دو گنا زیادہ پائے جانے والے پانی پر مشتمل سمندر کے اندر پائے جانی والی کل مخلوقات پر تدبر تفکر کرنے والے علم سائینس ہی کو سیکھنے اور انسانیت سمیت کل مخلوقات کی بھلائی کے لئے نت نئے ایجادات سامنے لانے والے علم سائینس ہی کوسیکھنا سکھانا ہر مرد و نساء مسلم امہ پر فرض کیا تھا اور جب تک خلافت راشدہ سے خلافت عثمانیہ تک ہم مسلم اس حکم ربانی دوجہاں پر عمل پیرا رہے خالق کائیبات نے ہم مسلمانون کو اور ادیان کے ماننے والے انسانون پر خلیفہ والی عزت و تکریم سے نوازا تھا اور ہزار حیلے بہانوں سے جب امت مسلمہ نے تدبر تفکر و تحقیق کے علم سائینس سے ماوارئیت اختیار کئے, اپنے آپ کو اس علم سائینس حصول سے دور رکھا اور ہم مسلمانوں کی جگہ پر یہود و ہنود و نصاری نے اسے اپنایا تو اسی رب دوجہاں نے, پورے تیرہ سو سال تک دو تہائی کرہ ارض پر حکومت کرنے والے والے ہم مسلمانوں کو یہود و ہنود و نصاری کے قدموں پر ذلیل و رسوا رکھ چھوڑا ہے

کسی کو بھی کسی بھی کام میں مدد دینے اور اسکے کام کو آسان بنانے کے لئے کوئی چیز یا آلہ یا لیپ ٹاپ بناکر دینا یا ایجاد کرنا یا کروانا ایک بہت بڑا انسانی تعلیمی خدمت ہے اس کی جتنی بھی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ادارہ اطفال بھٹکل اس سمت اپنی انہی کاوشوں سے نہ صرف اطفال بھٹکل اورانکے سرپرستوں درمیان معروف و مقبول ہوتا جارہا ہے بلکہ بیرون بھٹکل چمنستان ھند کے دیگر علاقوں شہروں میں بھی اپنی خدمات اعتراف سے شہرت کے آسمان پرچمکنے لگا ہے۔

فی زمانہ تعلیم ہی وہ ایک ایسا زیور ہے جس سے آنے والی نسل کو آراستہ پیراستہ کئے ان کی کاوشوں کوششوں سے نہ صرف ملت اسلامیہ ھند بالکہ چمنستان ھند کو عالمی سطح ترقی پزیری کے مدارج طہ کراتے ہوئے اسے عالمی معیار وشؤگرو بناسکتا ہے۔ ھندستان کی تاریخ شاھد ہے کہ عالمی سطح پر ہندستان کی نیک نامی کے لئے بھارت کے مسلمانون کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔علم و عرفاں والے جدید تر تدبر وتفکر و تحقیق نت نئے ایجادات والے دور علم و عرفاں میں, عام انسانیت کے سب سے بڑے ارض و سماوات تحقیقاتی مرکز امریکی ادارے ناسا کے استقبالیہ ھال میں قد آدم سے بڑی آویزاں پینٹنگ میں, سوا دوسو سال قبل وفات پانے شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہید کی گھوڑے پر بیٹھی تصویر, اپنے اس وقت کے اس کے اللہ کے شیروں کی ایجادکردہ میزائیل کے ساتھ آویزاں کئے, عالم انسانیت کو یہ بتانا کہ دور جدید سامان حرب کے سب سےخطرناک مہلک تر ہتھیار میزائیل ٹیکنالوجی کے بل پر ایک مسلم ملک ایران خود صاحب امریکہ تک کے ناک میں دم جو کئے ہوئے ہے اس ٹیکنالوجی کو عالم انسانیت سے متعارف کروانے والا کوئی یہودی نصرانی مجوسی نہیں بالکہ اپنے ایمانی جذبات سے اس وقت کی انگرئز افواج کے دانت کھٹے کرنے والا فرزند امت مسلمہ کا لعل گوہر حضرت ٹیپو سلطان علیہ الرحمہ ہی ہے۔ اس طرح اپنے یہود و نصاری علم وعرفان ترقی پزیری کو چلینج کرتے حق کو تسلیم کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا اپنے وقت کے اعتبار سے بعض ایجادات اتنی اہمیت اپنے میں سموئے رکھتی ہیں اسے اسکے اطراف کے لوگ ہی میں نہیں, ان کے ازلی دشمن بھی انکی تعریف کرنے مجبور ہوجاتے ہیں۔ فی زمانہ عالم انسانیت کے ہاتھ ہر سو دستیاب دستی کمپیوٹر اسمارٹ فون کی صورت دستیابی والے پس منظر میں,مسلم بچوں کو انکے اسلامی اقدار سامنے رکھے, انکے لئے سہل تر لیپ ٹاپ ایجاد کر انکے ہاتھوں دئیے جانے والی ادارہ اطفال بھٹکل کی یہ کاوش یقینا” کل کی امت مسلمہ کو تدبر و تفکر و تحقیق کے میدان کا شہشوار بنانے بڑی ہی مفئد کارآمد اور سنگ میل کا کردار ادا کرے گی۔ ہم اس کے لئے اسارہ اطفال کے روح رواں مولانا عبداللہ غازی ندوی دامد ابو صاحب اور ان کے رفقاء کو مبارک باد دیتا ہوں اور اللہ کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ ان سے ایسے اور بہت سارے تحقیقی کام لے اور ان کی سرپرستی میں انکے زیر معیت تربیت پارہ اطفال سے ایسے بہت سارے تحقیقی کام لیتے ہوئے عالم انسانیت کے سامنے امت مسلمہ کا نام سرخ رو کرے وماالتوفیق الا باللہادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران کا نیا علمی کارنا۔۔
بچوں کے خوابوں کو ملے گی نئی پرواز۔
بھٹکل کی علمی باکس کمپنی نے تیار کیا بچوں کا جدید لیپ ٹاپ۔
( بھٹکل نیوز ڈاٹ کام ایڈیٹر ڈیسک)
بھٹکل کے باصلاحیت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے خواہشمند نوجوانوں نے ایک قابلِ فخر کارنامہ انجام دیتے ہوئے بچوں کے لیے ایک منفرد اور مفید تعلیمی لیپ ٹاپ(کھلونوں کے طرز پر) تیار کیا ہے، جس کا افتتاح آج عمل میں آنے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھٹکل ادارہ ادب اطفال” کے ذمہ داران خصوصا جناب مولانا عبداللہ غازی ندوی دامد ابو صاحب اور ان کے رفقاء نے ملکِ چین اور دیگر صنعتی ممالک کا علمی و تجارتی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید فیکٹریوں کا گہرا مشاہدہ کیا۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف وہاں کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا بلکہ اپنے تعلیمی اور دینی ویژن کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے بچوں کے لیے کھلونوں کے طرز پر ایک جدید لیپ ٹاپ تیار کیا ہے، یہ لیپ ٹاپ خاص طور پر کم عمر بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ دینی، اخلاقی اور تعلیمی تربیت حاصل کر سکیں۔
یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھٹکل ادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران تعلیم اور اخلاقی و دینی خدمات کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنی شناخت قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ بیرونِ ملک کے صنعتی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے مقامی سطح پر ایسا مفید تعلیمی پروڈکٹ تیار کرنا یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ مقامی حلقوں میں اس ایجاد کو خوب سراہا جائے گا. توقع کی جا رہی ہے کہ یہ لیپ ٹاپ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آج بروز سنیچر، 14 فروری 2026، شام پانچ بجے رابطہ ہال میں اس جدید یمنی لیپ ٹاپ کی تقریب افتتاح منعقد ہوگی۔ یہ جدید تعلیمی لیپ ٹاپ بچوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں اگے بڑھنے کا شوق پیدا کرنے اور ان کی ذہنی نشوونما میں معاون ثابت ہوگا۔ والدین، اساتذہ اور علم دوست افراد اس اہم افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس تعلیمی پیش رفت کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اج افتتاحی تقریب کے موقع پر لیپ ٹاپ کی خریداری پر کچھ رعایت بھی رکھی گئی ہے۔
مزید معلومات کے لیے ادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران سے رابطہ کر سکتے ہیں
14/02/2026
bhatkalnews.in
https://www.bhatkalnews.in/2026/02/blog-post_13.html

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button