مضامین و مقالات

اظہار تہنیت تازہ انگرئزی شعری مجموعہ ” شی”

یہ لعل گوہر نایاب، آل اہل عرب، آل نائطہ،ذکر ہوں کہ انث، کسی بھی میداں کارساز میں طبع آزمائی کی ٹھان لیتے ہیں تو، نہ صرف شان امتیاز سے سنگ میل حاصل کرلیتے ہیں، بلکہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے،شہرت کے سمان پر، تادیر چمکتے دمکتے بھی پائے جاتے ہیں۔ تاریخ آل عرب آل نائطہ پر گہری نظر رکھنے والے ہمارے مربی مولوی عبدالمتیں منیری کی نواسی اور خطیب جامع المحترم مولوی جعفر بافقیہ ندوی کی بیٹی عایشہ (یا عایش خاتم الانبیاء) انگرئزی زبان نغمات تحریر، اپنے تازہ دیوان "شی” سے، ادبی دنیا میں، اپنے نپے تلے مضبوط قدم رنجا فرما چکی ہیں۔ سایبر میڈیا فیس بک پر پوسٹ انکے انگرئزی کلام نظم کو شہر بنگلور کے غیر مسلم نامہ نگار نے، کچھ اتنا پسند کیا کہ اسے اپنی کتاب کے سرورق کا حصہ بناتے ہوئے، ننھی عائشہ کو اپنے طور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اللہ ہی سے دعا ہے الشیخ محترم عبدالمتین منیری مدظہ و شیخ محترم جعفر بافقیہ مدظلہ کے گھر کا چشم و چراغ ، ان شیوخ کی سرپرستی میں،عصری دنیا کے سمان پر، اپنے نورانی کلمات سے انوار دین اسلام روشن کرنے مصروف و مشغول ہے، بے شک اللہ جیسے چاہتا ہے اپنے بندوں سے کام لے ہی لیتا ہے۔
نیک خواہشات کے ساتھ
طالب دعا
محمد فاروق شاہ بندری المعروف نقاش نائطی/ ابن بھٹکلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button