تازہ ترین خبریں

"مشاعرے اور ٹورنامنٹ کے علاوہ قوم کی تعلیم و صحت پر بھی قوم کے پیسے خرچ ہوں”

اعظم گڑھ میں منعقدہ کل ہند مشاعرہ سے ذاکر حسین کا خطاب

اعظم گڑھ، 28 اکتوبر (نامہ نگار) گزشتہ شب سنجر پور بازار میں ایک شام تقویم اعظمی بھٹو کے نام سے منسوب کُل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی تھے مدھیہ پردیش کے ممبر پارلیمینٹ گنیش سنگھ کے نمائندہ محمد سمیر خان ۔مشاعرہ کا آغاز حافظ محمد اسد اعظمی کی نعت پاک سے ہوا ۔جہاد محبت کی آواز گونجی ۔۔۔کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے اجازت ہو تو جام شہادت چوم لوں ۔مشاعرہ میں الفلاح فاؤنڈیشن بلڈ ڈونٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین بطور مقرر خاص کی حیثیت سے شرکت کی اِس موقع پر اُنہوں نے خون عطیہ کے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔اُنہوں نے سرائمیر ویلفئیر سوسائٹی ،غفران رفیقی ،ڈاکٹر آصف، الفاروق پبلک اسکول کے بانی ڈاکٹر ذیشان ،الفلاح فاؤنڈیشن کے معاذ سنجری ،یاسر نواز ،حفظ الرحمن خان،یاسر پٹھان،اسمعیل شیخ کے کاموں کی تعریف کی ۔اُنہوں نے مشاعرے اور ٹورنامنٹ کے علاوہ قوم کی فلاح و بہبودی کے لیے خرچ کرنے کی اپیل کی ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پیسوں سے ہسپتال ،میڈیکل کالج ،اسکول کھلنے چاہئے ۔مشاعرہ کی صدارت حافظ املا ق نے سرپرستی حکیم محمد فیصل اور نظامت کے فرائض انجام دیئے رجب علی شیروانی نے۔اِس موقع پر خاص طور پر صحافی عبدالرحیم شیخ، اجمل دونا،وسیم دونا،سابق چئیر مین بدر عا لم ،ڈاکٹر فہد ،انعام خان ،ذیشان خان ،سمیر شیخ کے علاوہ قرب و جوار کے بازاروں اور گاؤں سے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔آخیر میں کنوینر مشاعرہ نعمان سنجری نے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button