
تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
محمد صدر عالم نعمانی سیتامڑھی۔
ضلع کے پریہار بلاک کے بیلا تھانہ علاقے کے موہن پور ٹولہ اسرینا گاؤں میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین لڑکیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے ناموں کی شناخت موہن پور ٹولے اسرینا گاؤں کے رہائشی قمرالدین انصاری کی 13 سالہ بیٹی نازیہ خاتون، 8 سالہ نسرین خاتون، 6 سالہ بیٹی زینب خاتون اور 60 سالہ صغیرہ خاتون کے نام سے ہوئی ہے۔ کی تالاب سے چاروں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تھانہ صدر راماشنکر کمار نے کہا کہ لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ صغیرہ خاتون کے شوہر اسلام انصاری نے بتایا کہ سبھی گاؤں میں واقع تالاب میں نہانے گئے تھے۔ تالاب کافی پھسلن والا ہے۔ ان میں سے ایک پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ڈوبنے لگی۔ سب ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ڈوب گئے۔ اسلام انصاری دوپہر کو گھر آیا تو اسے گھر میں اپنے بچے اور بیوی نظر نہ آئے۔ اس کے بعد وہ ان کی تلاش میں تالاب کی طرف بڑھے۔ چاروں کی لاشیں تالاب میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔