مضامین و مقالات

انصاف کے لئے آواز اٹھانا،انسانیت کا سب سے بڑا فرض ہزاروں

نقاش نائطی

+966562677707

ہزارو سالہ سناتن ویدک دھرمی،چمنستان بھارت کی سبھیتا کے خلاف، عدل و انصاف سے ماورا پروان چڑھتے سنگھی مودی یوگی راج میں، اس دیش کی گنگا جمنی سیکیلولر تہذیب واقدار کا پاس و لحاظ رکھتے، سابقہ 800 سال تک اس دیش پر عدل و انصاف والی حکومت کرنے والے ہم،اس دیش کے 20 فیصد کم و بیش 30 کروڑ دیش واسی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پر البلاغ بھٹکل کی اس رپورٹ نے، ہمیں اس موضوع پر کچھ لکھنے کی ترغیب بخشی ہے

عالم کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کو، سونے و چاندی کے میڈل دلاتے ہوئے، عالمی کھیل کے میدان میں، وقار بخشنے والی دیش کی بیٹیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے والے، انکے اپنے محافظ ہی کے خلاف، غیر ضمانتی پاسکو دفعات لگاتے،ایف آئی درج کرانے مجبور کئے جانے کے باوجود، دیش کی بیٹیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے تو اس ملک کی آزاد سر زمین پر،جہاں آزاد دندناتے گھومتے پائے جاتے ہیں، وہیں پر حق آزادی رائے دہی کی آواز اٹھانے والے، سول سوسائیٹی رکن عمر خالد کو،عالم کی سب سے بڑی جمہوریت میں،بغیر ٹرائل بغیر عدلیہ میں پیش کئے، اور بغیر مجرم قرار دئیے، کم و بیش تیسرے سال کے 1000 دن،بغیر جرم ثابت ہوئے، جیل کی کال کوٹھڑی میں ٹھونس دئیے جانے پر،عالمی سطح اس موضوع کو اٹھایا جانا ہمیں ضروری لگتا ہے۔ بھارت دیش میں آزاد بھارت کے سیکیولر دستور بچاؤتحریک میں سرگرم عمل سول سوسائیٹی افراد سے التجا والتماس ہے کہ، بھارت اپنے ملکی دستور العمل پر عمل آوری کے لئے عالمی اقوام متحدہ بزم میں چونکہ عہد بند ہے اس لئے دیش کی 20 فیصد مسلم آبادی کے خلاف اور خصوصاً دیش کے عدل و انصاف کے سنہرے اقدار کو دانستہ پامال کرتی سنگھی مودی حکومت کے خلاف، اقوام متحدہ چارٹرڈ کے تحت، عالمی سطح پر انصاف کے لئے آواز اٹھائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button