بہارتازہ ترین خبریں

زاھد حلیمی نے تلکا مانجھی بھاگل پور یونیورسٹی کی سینٹ میٹنگ میں اردو اور اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے آواز بلند کیا۔۔۔۔۔۔۔مولانا

مولانا زاھد حلیمی سینٹ ممبر تلکا مانجھی بھاگل پور یونیورسٹی،سکریٹری انجمن ترقی اردو بھاگل پور، نےسینٹ کی میٹنگ میں شرکت کی مولانا حلیمی نے اردو کے طلبہ و طالبات کے مستقبل کو سنوارنے اور اقلیتی طلبہ طالبات واساتذہ حضرات سے متعلق زور دار آواز میں میٹنگ میں کوئی سوالات تفصیل کے ساتھ رکھیں (1)-غیر لسانی (نن لٹریچر) سبجکٹ جیسے ہسٹری،اکنامکس،سائنس وغیرہ کے یونیورسٹی اگزام میں سوالات کے جوابات اردو میں لکھنے کی اجازت ختم کر دی گئی ہے جبکہ اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے ۔سابقہ غلط آڈر، رد کر اردو میں لکھنے کی اجازت دی جائے , قبل اردو میں جواب لکھنے کا اختیار حاصل تھا

(2).بیشتر کالج کے شعبۂ اردو میں اردو اساتذہ کی کمی ہے یا بالکل نہیں ہیں،سندروتی مہیلا کالج میں ایک بھی اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر نہیں ہیں، لیکن گیسٹ اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری نہیں ہو رہی ہے۔تقریبا درجن بھر اردو کے گیسٹ اسسٹنٹ پروفیسر کی عارضی تقرری فوراً ہو اور اسکی ویکینسی،بی۔ پی۔ ایس۔ سی/یونیورسٹی سروس کمیشن،پٹنہ کو فوراً بھیجی جاۓ۔قبل کے اشتہار کی وجہ سے گیسٹ اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کے لئے یونیورسٹی میں درخواست جمع ہیں۔ان سے تمام خالی جگہ پر فوری تقرری ہو،ورنہ طلبہ و طالبات کا بہت نقصان ہوگا۔
(3)بھوسیا (رجون،ضلع بانکا) کے کالج میں گریجویشن سطح تک آنرز کی پڑھائ ہوتی تھی جسکو بند کرکے صرف پاس کورس کی تعلیم دی جارہی ہے،جبکہ اس علاقے میں یہ واحد کالج ہے،اس سہولت کو برقرار رکھنے کا حکمنامہ جاری فرما دیا جائے تا کہ اردو آنرز کی تعلیم ہو۔
‍ (4) ٹی۔این۔بی کالج واقع اقلیتی فلاح ہاسٹل (لڑکی) کی نیٔ عمارت کی جلد سے جلد تعمیر کیلئے زمین مہیا کرایا جائے
(5) اردو دوسری سرکاری زبان کا درجہ رکھتی ہے لہذا یونیورسٹی اور اس کے تحت آنے والے تمام کالجز،شعبے اور اداروں کے نام,بورڈ اور تختی وغیرہ اردو میں بھی لکھے جائیں۔
(6)یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایک کمپیوٹر آپریٹر کی جلد تقرری کیا جائے(7) یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی عمارت بہت ہی بوسیدہ ہوگئی ہے اس کی جلد مرمت کرایا جائے (8) بہت ہی افسوس کی بات ہے یونیورسٹی کی سینٹ، سنڈیکیٹ یا کسی اور کی میٹنگ میں اردو اخبار کے صحافی حضرات کو مدعو نہیں کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button