تازہ ترین خبریں

گنگا جمنی تہذیب آج بھی زندہ ہے

کرناٹک کے ضلع ہاسپٹ (Hospet) میں آج ایک خوشگوار تجربہ ہو*۔

آر ایس ایس کے ذمہ داران کی دعوت پر ان کے دفتر میں جانا ہوا۔

وہاں کے ساتھیوں نے نہ صرف شال اڑھا کر میرا پرتپاک استقبال کیا، بلکہ محبت، باہمی اتحاد اور رواداری کی شاندار مثال قائم کی۔ ان کی اس خلوص بھری ملاقات سے دل کو بے حد خوشی ہوئی۔

اس ملاقات نے اس یقین کو اور پختہ کر دیا کہ آپس میں ملنے جلنے، ایک دوسرے کو سمجھنے اور دلوں کو قریب لانے سے ہی غلط فہمیاں دور ہوں گی اور فرقہ پرست طاقتیں خود بخود کمزور ہوں گی۔

یہی ہماری گنگا جمنی تہذیب کی اصل روح ہے جو آج بھی زندہ ہے اور ان شاء اللہ زندہ رہے گی۔

*فیض الدین عارف*
*خادم: دارالعلوم سبیل السلام لونی غازی آباد دہلی،این،سی،آر*
*وجمعیت علماء ہند شہر لونی*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button