
محنت کی کمائی کا ایک لقمہ بھیک میں ملے من و سلوی بریانی حلوہ مانڈے پر بھاری ہوا کرتا
۔ ابن بھٹکلی
۔ +919448000010
اپنی قدرتی کمیوں خامیوں کا بہانہ بنائے، بھیک مانگتے ہم انسانوں کے لئے رول ماڈل یہ گورے فرنگی،جو اپنی معذوری باوجود، اعلی تعلیم حاصل کئے، ہم جیسے صحت مند انسانوں کو گیان بانٹھتے پھرتے ہیں۔ایسے ہزاروں نہیں تو کئی سو لولے لنگڑے مل جائیں گے جو اپنی اعلی تعلیمی صلاحیتوں یا غیر تعلیم یافتہ رہتے ہوئے بھی، اپنی محنت لگن سے، کوئی ہنر سیکھے، اپنے اور اپنی آل اولاد کے لئے، عزت و تفخیر والی حلال روزی روٹی کمانےکامیاب ہوتے پائے جاتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے سبق آموز لائق تقلید ہیں جو اسی کے دہے کے بعد خلیجی ملکوں کے باد بہاراں پیٹرو ڈالر برسات پس منظر میں،خلیج کے صحراؤں میں آسانی سے روزی روٹی کماریے تھے لیکن حالیہ خلیجی معشیتی بحران ھند و پاکستان واپس آئے، یہاں کے مشکل تر،تکلیف آمیز معشیتی رزق حصول پس منظر میں،اپنی محنت کی کمائی کما، اپنی آل اولاد کی پرورش کرنے کے بجائے، خلیج سے لوٹے، این آئی آر سے، اپنا دھوکڑا سنائے، بھیک مانگا کرتے ہیں۔ اللہ ہی ہمیں اپنی محنت سے کما حلال لقمے کھانے والے عزت داروں میں سے بنائے آمین۔ فثم آمین




