
جم والی مستقل وزرش کثرتی بدن کے لئے، جبکہ ہلکی ورزش صحت متوازن رکھنے ضروری ہے
۔ ابن بھٹکلی
۔ +966562677707
مستقل حرکت پزیری جہاں انسان کو فعال چاق و چوبند رکھتی ہے وہیں ایک ہی جگہ بیٹھ کر، ٹی وی یا لیپ ٹاپ موبائل پر توضیع اوقات, ہر کسی کو سست اور سقم زد کئے رکھتی ہے۔صبح شام بعد طلوع آفتاب و شام قبل غروب افتاب،ہلکی ہلکی سورج کی روشنی میں، کچھ وقت چلنا پھرنا، انسانی جسم اندرونی نظام ہاضمہ تندرست رکھنے ممد ہوا کرتا ہے۔ چلنے کے لئے نساء کو گھر سے باہر سر راہ چلنا ہی ضروری نہیں ہے،خود اپنے گھر کے آنگن میں،درختوں پودوں سے نکلنے والے تازہ آکسیجن ماحول میں، اپنے گھر کے اطراف چار پانچ دس مرتبہ گھر کے اطراف چہل قدمی بھی کریں تو کافی ہے، ہاں البتہ گاڑی کی سہولت ہو تو، گھر سے دور کھیت کھلیانوں میں،یا ندی کنارے، ساحل سمندر پر وہ بھی بغیر چپل ننگے پیر چلنے، یا فی زمانہ میڈیکل اسٹور میں دستیاب دانے دار نوک دار اکیوپنکچر والی چپل پہنے، چہل قدمی کرنے سے، پاؤں کے تلوؤں میں رب دوجہاں کی طرف سے رکھے، انسانی بدن تمام تر شریانوں کے نقاط پر دباؤ پڑے، جسم کے اندر خوب تر خون گردش کئے، صحت نہ صرف متوازن بالکہ انتہائی اچھی رکھی جاسکتی ہے یا اگر فلیٹو زندگی میں رہتے ہیں تو گھر کے اندر ہی اس کلپ میں بتائے جیسا چہل قدمی کی جاسکتی ہے۔ مطلب جامد و ساکت بیٹھے توضیع اوقات بجائے، مستقل حرکت پزیری مطلوب یے