
مولانا بدیع الزماں کی پٹنہ میں نیشنل پرائیویٹ اسکول کے قومی صدر سے ایک اہم ملاقات
بتاریخ 07/جولائی 2023ء بروزجمعرات بمقام مرکزی دفتر پرائیویٹ اسکول اور چلڈرن ویلفیئرایسوسی ایشن ، پٹنہ کے قومی صدرجناب سید شمائل احمد صاحب سے ایک اہم ملاقات ہوئی اورتعلیمی امور پرتقریباً چار پانچ گھنٹے تک تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
مولانا ابوالحسن علی ندوی ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام16/جولائی2023ء بروزاتوار ایک انگلش میڈیم اسکول بنام "وژڈم انٹرنیشنل پبلک اسکول” کا افتتاح عمل میں آنے والاہے ۔ درحقیقت یہ ملاقات اسی پس منظر میں تھی ۔
سردست نرسری ، ایل کے جی اور یوکے جی کی تعلیم سے یہ اسکول شروع ہورہا ہے ۔
اس موقع پر اسکول کے بانی و ڈائریکٹر ملک کے مشہور عالم دین مولانابدیع الزماں ندوی قاسمی کو اس اہم اور تاریخی کارنامہ کے اعتراف میں نیشنل پرائیویٹ اسکولس اینڈچلڈرین ویلفیراسوسیش کے قومی صدر
نے مرکزی دفتر پٹنہ میں مولانا موصوف کی پرخلوص دعوت کی اور ان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمت میں ایک قیمتی مومنٹو ، ہاراورشال پیش کیا ۔
*پیشکش :سیدکاشف بنگلوری*