
ایس بی ایف کی راحت اور بچاو ٹیم کیرلا کے وایناڈ پہونچی
ایس بی ایف کے سیکریٹری محمد شفیع مدنی نے مدد کی اپیل کی
نئی دہلی (پریس ریلیز): کیرالہ کے وایناڈ میں تیس جولائی کو ہونے والے لینڈ سلائیڈ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اب تک 358 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 206 لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں ۔
ایس بی ایف کے سیکریٹری محمد شفیع مدنی نے بتایا فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں مسلسل راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہیں ۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے رضاکار بھی اس خوفناک آفت کے دوران راحت اور بچاؤ کا کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، سوسائٹی فار برائٹ فیوچر گزشتہ 15 سال سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے وقف ہے اور پچھلے کئی سالوں سے اس تنظیم نے قدرتی آفات ،سیلاب ، طوفان ، زلزلہ ، آگ زنی جیسے حادثات کے دوران متاثرہ لوگوں کو فوری مدد فراہم کی ہے ۔
انہوں نے ملک کے باشندگان سے اپیل کی ہے کہ فی الحال کیرالہ کے وائناڈ میں ہونے والی اس آفت میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔ ہمارے رضاکار پوری لگن کے ساتھ راحت اور بچاؤ کا کام کر رہے ہیں ۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر آپ سے اپیل کرتی ہے کہ وایناڈ کے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کو عطیہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔
اپنا عطیہ یہاں دیں:
A/C NAME – SOCIETY FOR BRIGHT FUTURE
A/C NO – 921020057992123 IFSC CODE- UTIB0001148 (AXIS BANK, JASOLA VIHAR)
For further information contact us:
Account Department- 7290044603
جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمینٹ ، وژن 2026 نئی دہلی