تازہ ترین خبریں

سنجرپور،خدادادپور میں واقع غریب فقیر بستی میں مسجد کی تعمیر ہو:ذاکر حسین

اعظم گڑھ،2 اگست (نامہ نگار) سماجی کارکن اور الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ اعظم گڑھ کے گاؤں خدادادپور سے متصل،سنجر پور کی زمین پر بسے فقیر برادرری، جنہیں علاقہ کے لوگ نٹ برادری کا بتاتے ہیں،کی حالت قابلِ رحم ہے۔ایک درجن گھروں پر مشتمل آبادی کا تعلیم سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ بچے لاوارث دن بھر ننگے، گندے کھیتوں کی پگڈنڈیوں پر گھومتے نظر آتے ہیں۔ بچوں کو اول کلمہ یاد نہیں، بڑوں کو بھی اسلام کی بنیادی علم نہ کے برابر ہے۔ وہاں ضرورت ہے،کام کی۔ بچوں اور بڑوں کی تربیت کی۔ انہیں دین سے جوڑنے کی۔ذاکر حسین نے کہا کہ اکثر ذہن میں آتا ہے کہ مذکورہ بستی میں ایک مسجد کی تعمیر کی جائے، لیکن ذہن سوچنے کی حد سے باہر نہیں آسکا۔ اس کی کئ وجوہات ہیں، زمین کس کی ہے؟ کون اس زمین کا مالک ہے؟ زمین گرام سماج کی ہے؟ اگر تعمیر کی شروعات کی جائے تو مالی چیلینجر سے کیسے نپٹا جائے گا؟ لیکن خدادادپور، سنجرپور اور علاقائی لوگ کوشش کریں کہ اس بستی میں مسجد کی تعمیر ہو، پھر وہاں مکتب کا اسی مسجد میں قیام ہو۔

انشاءاللہ بہت جلد یہ کام ہوگا، ہمیں امید ہے اور یقین ہے، اسی علاقہ کے لوگ اس بستی کے مسلمانوں کو لیکر مثبت قدم اٹھائیں گے۔ ان شاءاللہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button