تازہ ترین خبریںدہلی

درگاہ قطب مدار چشتی ؒ و قبرستان میں قدیم قبروں کو مسمار کیاجانا قابل مذمت انجمن محبان وطن کے جنرل سکریٹری نے قبروں کو مسمار کرکے دوکانیں اور مکانات تعمیر کرنے والوں کیخلاف دہلی وقف بورڈ اور ایم سی ڈی سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی (پریس ریلیز)

انجمن محبان وطن کے جنرل سکریٹری جمیل انجم دہلوی نے آئی ٹی او پر واقع وہاس مینار کے نزدیک قبرستان و درگاہ حضرت قطب مدار چشتی ؒ میں قبروں کو مسمار کر کے وہاں غیر قانونی طریقے سے دوکانیں اور مکانات تعمیر کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی وقف بورڈ سے سوال کیا کہ درگاہ قطب مدار چشتی و قبرستان وقف الاولاد ہے تو کیسے دہلی وقف بورڈ نے وہاں غیر قانونی طریقے سے کمیٹی تشکیل دی۔انہوں نے کہا کہ درگاہ کے احاطہ میں قدیمی قبریں واقع تھیں جنہیں بلڈر مافیا نے ایم سی ڈی اور دہلی وقف بورڈ کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کرکے مسمار کیا اور وہاں غیر قانونی طریقے سے دوکانیں اور مکانات تعمیر کرلئے ہیں۔اس قدیم قبرستان میں جامع مسجد کے اولین شاہی امام سید عبد الغفور بخاری اور سیکڑوں بزرگ علمائے کرام کی قبریں موجود ہیں۔ جمیل انجم دہلوی نے مزید کہا کہ اگر دہلی وقف بورڈ اور ایم سی ڈی نے ان غیر قانونی دوکانوں اور مکانات کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ہم عدالت میں ان کے خلاف عرضی داخل کریں گے اور عدالت سے مطالبہ کریں گے کہ ان دوکانوں اور مکانات کی منہدم کرکے وہاں واپس قبریں تعمیر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ نے وہاں کس بنیاد پر غیر قانونی کمیٹی تشکیل دی ہے اس کی بھی تحقیق کی جائے۔ نیز دہلی وقف بورڈ سے ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ تشکیل دی گئی کمیٹی کو فوراً ختم کیاجائے اور جو دوکانیں اور مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبرستان کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے لہٰذا عام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے عزیزوں کی تدفین کرائیں اور قبرستان کو بچانے کے لئے آگے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button