
تازہ ترین خبریںدہلی
شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی ادبی وثقافتی تنظیم: "بزم جامعہ” کی تشکیل نو
"بزم جامعہ” شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک متحرک اور فعال ادبی تنظیم ہے۔ اس کے تحت ہر سال مختلف تہذیبی اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوتے ہیں جس میں انٹرفیکلٹی اور انٹر یونیورسٹی مقابلہ جات شامل ہیں۔
چنانچہ رواں تعلیمی سال 25-2024 کے لیے پروفیسر احمد محفوظ ( صدر شعبۂ اردو) کی صدارت میں "بزم جامعہ” کی نئی تشکیل عمل میں آ ئی۔ اس کے ایڈوائزر ڈاکٹر سید تنویر حسین اور اراکین اساتذه میں پروفیسر عمران احمد، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر شاہنواز فیاض، ڈاکٹر راہین شمع، ڈاکٹر خوشتر زرین ملک، ڈاکٹر شاداب تبسم، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر روبینہ شاہین زبیری شامل ہیں۔
بزم کے نئے عہدیداران میں محمد جیلانی( نائب صدر )ایم اے سمسٹر سوم ،شعیب احمد ( معتمد ذرائع ابلاغ) ایم اے سمسٹر سوم ،محمد عطاء المصطفی( جنرل سیکریٹری) بی اے سمسٹر پنجم، عبدالقادر ( جوائنٹ سیکریٹری) بی اے سمسٹر سوم رمشہ ارشد (خازنہ )بی اے سمسٹر سوم، منتخب ہوئے ہیں۔
بزم جامعہ کے اراکین طلبا میں رقیہ،( بی اے سمسٹرپنجم)محمد عابد حسین، محمد الیاس انصاری ( بی اے سمسٹر اول) منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقعہ پر صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے منتخب اراکین اور عہدے داران کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور بزم جامعہ کو مزید فعال اور متحرک تنظیم بنانے کے لیے اپنی دعاؤں سے نوازا۔
بزم جامعہ کے ایڈوائزر ڈاکٹر سید تنویر حسین کے کلمات تشکر کے ساتھ "بزم جامعہ” کی تشکیل نو کا کام بحسن وخوبی مکمل ہوا۔