
سیرت کا پیغام امن اور بھائی چارے کا ہے* ۔مولانا انیس الرحمن قاسمی *اللہ کے بعد سب سے بڑا مقام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے* ۔مولانا عطاء الرحمن قاسمی
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام 21 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء تعلیمی و ملی بورڈ بھاگل پور کے زیر اہتمام سی ٹی لین قصبہ چمپا نگر میں منعقد ہوا ، جس میں بورڈ کے تحت چلنے والے اسلامک مکاتب کے بچوں نے دلچسپ پروگرام پیش کیاجسے الحمدللہ حاضرین نے سراہا اور دعاوں سے نوازا۔
مولانا قاری محمد مشتاق صاحب کی قراءت سے پروگرام کا آغاز ہوا، مولانا قاری محمد امتیاز صاحب نےاپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمارا نمونہ اور آ ئیڈیل صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے ، ان کی ہر ادا کی نقل عبادت ہے، مفتی محمد فردوس حلیمی نے کہا کہ نبی کی ذات دوسرے مذاہب کے رہنما سے جدا گانہ ہے ، دوسرے مذاہب کے رہنما ان کے لئے قابل احترام تو ہے لیکن قابل اتباع نہیں، آپ کی سیرت کے دو پہلو ہیں (1 فضائل و مناقب (2 آپ کی عملی زندگی، آج کے پر فتن دور میں سیرت کے مطالعہ کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے مفتی اعزاز انور نے بورڈ کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اس وقت بورڈ کے تحت اسلامک مکاتب، عائشہ اسلامک اور تعلیم بالغان کے تحت چھوٹے بچوں، لڑکیوں اور بڑے لوگوں کی دینی تعلیم کا معیاری نظم ہے اور صدر اجلاس نے صدارتی کلمات پیش کئے جب کہ مولانا نافع عارفی صاحب نے بھی لوگوں سے خطاب کیا، اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل اور حضرت مولانا عطاء الرحمن مفتاحی صاحب تھے۔
مولانا انیس الرحمن قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا کہ اصل سیرت کا پیغام امن و سلامتی کا ہے ، اور مولانا عطاء الرحمن مفتاحی صاحب نے فرمایا کہ اللہ کے بعد سب سے بڑا مقام نبی کریم کی ذات ہے، ان دونوں مہمان تعلیمی و ملی بورڈ کے کام کو سراہا اور دعاوں سے نوازا ۔
پروگرام کی صدارت حضرت مولانا عبد اللہ آزاد صاحب صدر تعلیمی و ملی بورڈ نے کی، اور نظامت مولانا محبوب صاحب نے کی حضرت مولانا عطاء الرحمن مفتاحی صاحب کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔