تازہ ترین خبریںدہلی

الشفاء ہاسپٹل نے نرسنگ کے نئے بیچ کا استقبال کیا اور ٹریننگ حاصل کرچکے بچوں کو سرٹیفیکیٹ دی

نئی دہلی :(پریس ریلیز ) انو یشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر ابوالفضل انکلیو سے نرسنگ کی ٹریننگ لینے والے 40 بچوں کو الشفا ہاسپٹل میں عملی ٹریننگ سے قبل ان کا اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا.

اس موقع پر الشفا ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج الدین نے، بچوں کا الشفا ہاسپٹل میں استقبال کرتے ہوئے انہیں دوران ٹریننگ نرسنگ کے اصول و ضوابط سے آگاہ کیا. انہیں بتایا کہ آپ نے مریضوں کی خدمت کو اپنے لیے بطور پیشہ منتخب کیا ہے یہ آپ کے لیے دعا کمانے کا ذریعہ بھی ہے.

مریض کی نفسیات کو سمجھ کر اس کی تکلیف کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں.

اس سے قبل ہونے ایک پروگرام میں نرسنگ کی ٹریننگ حاصل کر چکے بچوں کو سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا.
اس موقع پر آئی ایس ٹی سے کے ڈائریکٹر سلیم اللہ خان نے کہا آپ کی بڑی ذمہ داری ہے، اب آپ ٹریننگ لے کر میدان عمل میں اتر رہے ہیں ، آپ کو پوری ایمانداری سے مریضوں کا ہمدرد بن کر کام کرنا ہے. آپ کو اپنے اس سینٹر کے بار میں بھی سوچنا ہے جہاں سے آپ نے یہ ٹریننگ لی ہے. اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں کو سینٹر سے جوڑیں.
اس موقع پر آئی ایس ٹی سے کے پروجیکٹ ہیڈ محمد ابو ذر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا.

جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ، وژن 2026 نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button