تازہ ترین خبریں

ناندیڑ کے حدگاؤں اور بھوکر میںخادمین اُمت کے لیکچر سیریز مقابلہ ایونٹ کا کامیاب انعقاد بغیر کسی انعام کے ہر مہینہ ایسے لیکچر منعقد کرنے شرکاء کی جانب سے شدید مطالبہ

ناندیڑ:(پریس ریلیز)30دسمبر:خادمین کے مقبول عام سیرت پروگرام کا 17 واں سیزن اپنے عروج کی جانب رواں دواں ہے۔ امسال خادمین امت کے ذمہ داروں  نے ناندیڑ کے تعلقہ جات میں بھی سیرت پروگرام-17کے ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ لیا اور اسی کے تحت جمعرات اور جمعہ کے دن حدگاؤں اور بھوکر میں لیکچر سیریز مقابلہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ 100 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔لیکچر سے متاثر ہوکر شرکاء نے ہر مہینہ اس طرح کے لیکچر منعقد کرنے کا مطالبہ کیا چاہے انعامی مقابلہ نہ رکھا جائے کیونکہ اس سے ایمانی و دینی تقاضوں کا اعادہ ہوکر عمل کرنے کے جذبے کو جلا مل رہی ہے۔ واضح ہو کہ اس لیکچر سیریزمقابلہ میں تعلقہ سطح پر بھی اول دوم سوم انعامات رکھے گئے ہیں۔ امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے "ایمان مفصل کی تشریحات” اس موضوع پر سیر حاصل لیکچر پیش کیا۔ حدگاؤں ضلع پریشد ہائی اسکول کے شعبہ اردو کے صدر جناب عرفان سر، جناب رضی سر اور ضلع پریشد پرائمری اسکول اردو بلال نگر بھوکر کے صدر مدرس جناب عبدالمعز سر نے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button