تازہ ترین خبریں

خادمین امت کے جلسۂ عظمت قرآن کا کامیاب انعقاد

قرآن اور سیرت طیبہ کے اہم موضوعات پر طلباءوطالبات میں ایمانی جذبہ کو فروغ دینے کے لئے خادمین امت کی سرگرمیاں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔۔۔۔ *ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی*

~~~~~~~~~~~~
آج کے پر فتن دور میں ملت کی بیٹیوں میں قرآن سے شغف خوش آئند بات ہے۔۔۔۔ *محترمہ فرحت آپا*
~~~~~~~~~~~~
10 اضلاع سے 1200 شرکاء نے قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھا
~~~~~~~~~~~~
ناندیڑ (راست)
خادمین امت کے قرآن فہمی پروگرام-۱۸ مہاراشٹر اور تلنگانہ کے 10 اضلاع سے 1200 طلباءوطالبات اور دیگر خواتین نے قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھا۔ قرآن فہمی پروگرام جو رمضان کے موقع سے خادمین کی ایک اہم سرگرمی ہے جس کا مقصد ملت کی نسل نو میں قرآن فہمی کا ذوق پیدا کرتے ہوئے قرآن کو بحیثیت شریعت الہی خود پر اور سارے عالم پر نافذالعمل کرنے کا احساس بیدار کرنا ہے۔ ہر سال اس پروگرام میں شامل ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ امسال قرآن فہمی پروگرام-۱۸ کے تحت پربھنی،جالنہ،بیڑ،اورنگ آباد، اودگیر،لاتور،امراوتی، جلگاؤں، نرمل،جگتیال، ممبئی اور ناندیڑ سے 1200 شرکاء نے قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھا۔ اکیلے ناندیڑ شہر میں ہی مدینتہ العلوم ہائی اسکول، حضرت فاطمہ گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج و دیگر اسکولس و کالجس سے 200 سے زائد شرکاء شامل ہیں جبکہ قندھار بھوکر اور اردھاپور سے بھی طالبات نے حصہ لیا۔
اس ضمن میں ڈاکٹر ذاکر حسین ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے حضرت فاطمہ گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج کے کانفرنس ھال میں جلسۂ عظمت قرآن و تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا، اس موقع سے شہر کی معروف سماجی شخصیت اور ادارہ ھذہ کے صدر محترم ایڈوکیٹ جناب ایم-زیڈ صدیقی صاحب اور اقراء گروپ آف اسکولس اینڈ کالج کی صدر محترمہ فرحت آپا صاحبہ، محترمہ منورالنساءبشری باجی معلمہ مدینتہ العلوم گرلز ہائی اسکول اور محترمہ جمال النساء باجی صدر معلمہ فاطمہ گرلز ہائی اسکول نے سہ نشین کو رونق بخشی۔اور طلبہ و طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے قرآن کو سمجھنے کے لئے کی گئی کاوش کی ستائش کی۔ اجلاس دو سیشن میں ہوا، پہلے سیشن میں خادمین امت کے سیکریٹری جناب محمد داؤد نے نظامت کی۔ امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے اپنے تنظیمی خطاب میں بالخصوص اولیائے طلباء اور اساتذہ سے اپیل کی کے اپنی اولاد اور طلباء کو قرآن کی بنیاد پر تربیت کریں اور قرآن کو نافذالعمل کرنے کا درس بھی دیں اور جذبہ بھی بیدار کریں۔ اس موقع سے خادمین امت کے ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے رکن برادر عبدالمجاہد نے خاصی محنت کی، دوسرے سیشن میں خادمین امت کی لیڈیز ونگ دختران امت-مہاراشٹر کی نائب صدر محترمہ شازیہ تحسین باجی نے نظامت کی اور دختران امت ناندیڑ کی والنٹیرس ناظمہ باجی اور سمرین باجی نے خاصی محنت کی۔ اس اجلاس میں قرآن فہمی پروگرام۔۱۸ کے پارٹ-1 قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھنے والے شرکاء کو تہنیتی انعام ٹروفی اورسند دئے گئے، پارٹ-2 آخری 25 سورتوں کا ترجمہ حفظ کرنا اور پارٹ-3 قرآن کے سورہ الکہف، سورہ الحج، سورہ المدثر اور سورہ العصر کی تفسیر پر تحریری امتحان میں کامیاب شرکاء کو ضلع سطح اول، دوم، سوم کو ٹروفی، میڈل اور سند انعامات پیش کئے گئے۔ اس پروگرام کو اپنے ادارے میں منعقد کرنے کی اجازت سے لیکر دیگر سہولیات مہیا کرانے پر امیر خادمین امت نے ادارے کے صدر محترم ایڈوکیٹ جناب ایم-زیڈ صدیقی صاحب، جناب ایڈوکیٹ ایس۔ایم صدیقی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔1

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button