
لی لی ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسجد کریم نائب وزیر اعلٰی کے ہاتھوں گولڈ میڈل سے نوازے گئے ۔
دربھنگہ(محمد شاداب انجم) لی لی ہیلتھ کیئر بینتا دربھنگہ کے ڈائریکٹر ماہر اطفال سرجن ڈاکٹر اسجد کریم کو آئی جی ایم ایس کے کنونشن تقریب میں بہار کے نائب وزیر اعلٰی تیجسوی پرساد یادو کے ہاتھوں ان کی بہتر کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ڈاکٹر اسجد کریم کا پیدائشی گھر صدر بلاک کے بلہی گاوں میں ہے۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کی تعلیم ایس کے ایم سی ایچ سے مکلمل کی ہے اور اس کے بعد ماسٹر آف سرجن کی تعلیم پی ایم سی ایچ پٹنہ سے کی اور ایم سی ایچ پڈیٹرک سرجری آئی جی ایم ایس پٹنہ سے حاصل کی ۔ابھی ان کا اپنا کلینک دربھنگہ شہر کے قلب میں واقع محلہ بینتا میں لی لی ہیلتھ کیئر کے نام سے چل رہا ہے۔ڈاکٹر اسجد کریم دربھنگہ شہر کے واحد مسلم ماہر اطفال سرجن ہے جو نہایت ہی معمولی قیمت میں علاج و معالجہ کو انجام دیتے ہے۔ ان کے یہاں ختنہ کا بہترین انتظام ہے بغیر خون جاری کے اور بغیر بچے کے درد کے ختنہ کرتے ہے ۔دور دراز سے بڑی تعداد میں طفل کو لیکر والدین ان کے پاس پہنچتے ہیں اور شفاء یاب ہوکر اپنے گھر کو لوٹتے ہیں ۔