تازہ ترین خبریںدہلی

میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں امیدواروں کی حمایت کیلئے مشن ایجوکیشن کی جانب سےجائیزہ کمیٹی کی تشکیل ۔۔

نئی دہلی ۔۔انتخابات کے ماحول میں ہرحلقہ سے مختلف سیاسی جماعتوں سےاور آزاد امیدوار بھی میدان میں اترتے ہیں اور ہرامیدوار اپنی قابلیت ،ایمانداری کے دعوے کے ساتھ ووٹ مانگتا ہے اور کچھ امیدوار اپنی پارٹی کے ٹکٹ کو اپنی قابلیت اور حیثیت کا پیمانہ قراردیتا ہے جبکہ یہ غلط ہے کسی بھی پارٹی کا ٹکٹ امیدوار کی قابلیت یا صلاحیت کا پیمانہ نہیں ہوتا کسی بھی حلقہ میں کوئی آزاد امیدوار کسی پارٹی کے امیدوار سے زیادہ قابل اورعوامی مسائل کے حل کے لیے زیادہ کارآمدہو سکتاہے اکثر پارٹیوں کے امیدواروں کو سیاسی وفاداری یا سیاسی جوڑ توڑ کےلئے بھی ٹکٹ دیا جاتا ہے ۔
اس کی وجہ سے ایسے امیدوار بھی کامیاب ہو جاتے ہیں جو اسکے اہل نہیں ہوتے ۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

مشن ایجوکیشن کے قومی صدر شفیع دہلوی نے پریس بیان میں کہا ہے کہ مشن ایجوکیشن کسی بھی امیدوار کی حمایت پارٹی کی بنیاد پر نہ کرکے اسکی قابلیت تجربہ اور کردار کی بنیاد پر کرے گا ۔امیدوار کی دوسرے امیدوار کے مقابلے پر زیادہ قابلیت اور اہلیت کی نشاندہی کے لئے مشن ایجوکیشن نے سترہ رکنی جایزہ کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

سابق پرنسپل مشتاق بیگ صاحب کی صدارت میں حسنین اختر منصوری ،اسد آزاد ، ڈاکٹر زبیر عبداللہ ،حاجی نواب الدین ۔ تبسم اکبر، ڈاکٹر خورشید عالم ۔ دانش علیم ،سہیل اختر ۔ نریش کمار گویل، مبین علی، زینب بیگم۔آمنہ خاتون ، عثمان سلمانی، اسعد میاں، محمد ناظم پر مشتمل جایزہ کمیٹی کو بلا تفریق سیاست قابلیت کی بنیاد پر اہل امیدواروں کی رپورٹ تیار کرکے 24نومبر تک تنظیم کو سونپنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔شفیع دہلوی کے مطابق مشن کی یہ کوشش عوام کو سیاسی مفادات کے استعمال قابل امیدواروں کے استحصال سے بچاناہے آگے فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا ۔مشن ایجوکیشن بلا تفریق سیاست قابل اور اہل امیدواروں کی حمایت کرے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button