تازہ ترین خبریں

قرآن کی خدمت کرنے والے اللہ کے منتخب اور معتمد بندے ہیں مفتی ابوالقاسم نعمانی

 

دارالعلوم دیوبند کےشیخ الحدیث و مھتمم کے دست مبارک سے ناظم عمومی جمعیتہ علماء ہند کے صاحبزادگان حافظ ابوبکر اور حافظ محمود سلمہ کی دستار بندی، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے اس امت کی فضیلت قرآن کی وجہ سے عطا فرمائی

مدرسہ یاسینیہ سراج العلوم کھڈا ضلع مظفر نگر کے سالانہ اجلاس عام میں ۱۹ طلبہ کی دستار بندی آج بتاریخ 14 فروری 2024 بروز بدھ مدرسہ یاسینیہ سراج العلوم کھڈا ضلع مظفر نگر کے سالانہ اجلاس عام کی اختتامی نشست میں حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی دامت برکاتہم مھتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کے دست مبارک سے حافظ ابوبکر اور حافظ محمود سلمہ ابنِ مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند ، اور مدرسہ سے امسال فارغ ہونے والے19 حفاظ اور 5 حافظہ بچیوں کی دستار بندی عمل میں آئی ۔اس موقعہ پر حضرت والا نے فارغین اور عوام الناس سے ناصحانہ خطاب فرماتے ہوئے حافظ قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید کی حفاظت کا وعدہ کیاہے، یہی سبب ہے کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے سینوں میں اس کو محفوظ کرنا آسان بنادیا ہے ۔ہمارے شیخ و مرشد فرماتے تھے کہ بادشاہ وقت اگر کسی سے وعدہ کرلے کہ ہم تمہاری حفاظت کریں گے تو وہ خود تو حفاظت پر کھڑا نہیں ہو سکتا ،بلکہ قریبی اور معتمد کو اس کا م پر لگاتا ہے ۔ اس لیے جن لوگوں اللہ تعالی نے اس کام کے لیے چنا ہے ، وہ انتخاب سے ہی اللہ کا قرب حاصل کرلیتے ہیں ۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ قرآن کی خدمت کرنے والے اللہ تعالی کے معتمد اور منتخب بندوں میں شامل ہیں ۔ انھوں نے فرمایا کہ اس میں حفظ کرنے والے طلبہ ہی نہیں بلکہ ادارے کے ذمہ داران ، معاونین اور متعلقین بھی شامل ہیں۔]

اس موقع پر ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآن کی خدمت سے ہی اللہ تعالی اپنے بندوں کا درجہ دنیا و آخرت میں بلند فرماتا ہے ۔ قبل ازیں تشریف آوری کے موقعہ پر مدرسہ کے مھتمم قاری جعفر صاحب، گاؤں کے ذمّے داران، اساتذہ عظام کے علاوہ جمعیتہ یوتھ کلب کے نوجوانوں نے مولانا ابوالقاسم نعمانی صاحب اور مولانا حکیم الدی قاسمی کا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر حضرت ناظم عمومی کے ہمراہ مولانا قاری احمد عبداللہ سکریٹری جمعیتہ یوتھ کلب ، مولانا ازہر بن حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی، محمد معاذ عابد محمودی میرٹھ اور بھائی محمد سلیم موجود رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button