
انسانوں اور جانوروں کی مماثلت
ابن بھٹکلی
+966562677707
اس کلپ کو دیکھ کر ادراک ہوا کہ ہم انسانوں میں بھی کچھ لکڑبگھے جیسے انسان ہوتے ہیں جو خود تو کچھ شکار نہیں کرسکتے یا کچھ کما نہیں سکتے لیکن دوسروں کے کے کئے شکار پر یا کمائی پر نظر گاڑے جیتے ہیں۔ہزار حیلے بہانوں سےتونگروں کے آگے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں پتہ نہیں کیا مصلحت ہے اتنی محنت سے کئے ہرن کے شکارکو بھی، لکڑبگھے کو دیکھ شیر چھوڑ چلا جاتا ہے۔ یہی تو ہم انسانوں کے معاشرے میں ہوتا ہے۔یہ تو شیر کے دبوچے میں آئے اس ہرن کی قسمت اچھی تھی کہ شیر کے ہٹ جانے کے بعد وہ لکڑبگھے کے ہتھے چڑھنے سے پہلے اپنی جان بچا بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔یہ لٹیرے لکڑبگھوں جیسے انسان بھی کچھ انہی جیسے ہوتے ہیں جو مفت ملے مال غنیمت کو بھی سنبھال نہیں پاتے ہیں۔ ایسی لوٹ کھسوٹ کرنے والے دھوکہ دہی کرنے والے انسانی معاشرے کے لکڑبگھوں سے، اشرافیہ قوم بھی دوری بنائے رکھتی ہے ان سے الجھنا نہیں چاہتے ہیں۔