تازہ ترین خبریںدہلی

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے دہلی کے 80 یتیم بچوں میں اسکالر شپ تقسیم کی ملک بھر سے 4424 سے زائد یتیم بچوں کو لے رکھا ہےگود

نئی دہلی :(پریس ریلیز ) ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے ملی ماڈل اسکول میں یتیم بچوں کی اسکالر شپ تقسیم کی گئی ۔ اس تقریب میں 80  بچوں کو اسکالر شپ کے چیک دیےگئے ۔ فاونڈیشن 18 ہزار روپئے سالانہ تعلیمی اسکالر شپ دیتا ہے ۔

فاونڈیشن نے یہ اسکالرشپ پروگرام 10سال قبل شروع کیا تھا ۔  فاونڈیشن اس وقت ملک بھر سے 4424 سے زائد یتیم بچوں کوگود لے رکھا ہے جن کے تعلیمی اخراجات کا نظم کرتاہے ۔ دہلی میں 200 بچوں کو گود لیا گیا ہے ۔ جنوبی دہلی کے تقسیم پروگرام میں 80 بچوں کو چیک دیے گئے ۔

اس موقع پرفاونڈیشن کے ٹرسٹی ملک معتصم خان ، وژن گورننگ کمیٹی چیئرمین جنرل ٹی عارف علی اور شاہین باغ تھانے سے مسٹر پون کمار اپنی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے او بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر سینٹر فارٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس کے سینٹر ہیڈ فیضی رحمان نے بچوں سے اکیڈمک کو بہتر کرنے پر گفتگوکی ۔ فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے اس پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

۔ پروگرام کی نطامت یتیموں کی کفالت کے شعبے کے ذمہ دار ظہوراحمد نے کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button