بہارتازہ ترین خبریں

عبداللہ بن عباس اسلامک اسکول میں طلبہ کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا

بھاگلپور (اقدم صدیقی) عبداللہ بن عباس اسلامک اینڈ ماڈرن ایجوکیشن سینٹر اسلامی ماحول میں جدید تعلیم فراہم کرانے کے غرض سے بنیاد ڈالی گئی ہے مزکورہ خیالات کا اظہار ایجوکیشن سینٹر کے بانی ڈاریکٹر جناب بلند اختر نے کہا کہ مزکورہ سینٹر کی بنیاد کا مقصد یہ ہے کہ ہماری حتمی کامیابی کے لئے صرف دنیاوی تعلیم ہی کافی نہیں ہے بلکہ ہمیں اس دنیا میں بہترین کامیابی حاصل کرنے اور آخرت میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہئے – انہوں نے بتایا کہ مزہبی تعلیم اور عالمی تعلیم کے درمیان بڑھتی ہوئی تفریق کامشاہدہ ہے کہ ایک طرف ہمارے پاس مدارس ہیں جو صرف اسلامی تعلیم دیتے ہیں جبکہ ماڈرن اسکول سسٹم ہمارے مزہبی عقیدے کی پرواہ کیے بغیر صرف دنیاوی کامیابیوں پر اکتفاء کرتاہے بہر حال اختصار میں اپنے اغراض ومقاصد پر آتا ہوں کہ آنے والی نسلوں کے درمیان ایسی تعلیم دی جائے جس سے معاشرہ میں درپیش پیچیدگیاں دور ہوں اور ہمارے نوجوان عملی زندگی میں دینی و دنیاوی تعلیم پر مضبوط گرفت رکھ سکیں- آگے بلند اختر نے بتایا کہ عبداللہ بن عباس اسلامک اینڈ ماڈرن ایجوکیشن سینٹر میں ہم ایک ایسا تعلیمی ماحول پیدا کرنے کی ذمہداری لیتے ہیں جو ہمارے بچوں میں مضبوط دینی بنیاد ڈالے اور انہیں اللہ تعالیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کے مطابق زندگی گزارنے میں مدد ملے – انہوں نے تعلیمی کورسز کی تفصیلات میں بتایا کہ حفظ قرآن مع جدید تعلیم (نرسری تا دسویں جماعت سی بی ایس سی ماڈل) اور دوسرے مدارس کے حفاظ کے لئے دو ‘تین سالہ میٹرک کورسز میں و نرسری سے دسویں جماعت تک مربوط تدریسی طریقہ کار پر مبنی نصاب کے علاوہ اخلاقی تعلیم ‘و دیگر سہولیات مہیا ہے خواہش مند حضرات اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو سامنے رکھ کر ہمارے عبداللہ بن عباس اسلامک اینڈ ماڈرن ایجوکیشن سینٹر کبیر پور بھاگلپور سے رابطہ قائم کر اپنے بچوں کا داخلہ کرائیں


 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button