تازہ ترین خبریںدہلی

ملک کی ترقی و انسانیت کے تحفظ کے لئے سبھی سماج و مذہب کو آگے آنے و ساتھ ساتھ بیٹھنے کی اشد ضرورت ہے*

 

نئی دہلی 15 جون 2023
جمعیۃ علماء ہند کے مدنی ھال میں کل مذاہب پر مشتمل شخصیات خاص کر سناتن دھرم کے رھنماؤں کی مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کے ساتھ ملاقات و بات چیت کے لئے خصوصی نشست کا اھتمام کیا گیا
مولانا محمود اسعد مدنی جی نے دوران ملاقات کہا کہ نفرت و بھید بھاؤ پھیلانے سے ملک میں منفی ماحول پنپتا ہے جس سے ملک کی ترقی و انسانی تحفظ کو بڑا نقصان ہوتا ہے ہم سب کو ساتھ بیٹھنا ہے بار بار بیٹھنا ہے آپ سبھی کی تشریف آوری کا شکریہ
نشست میں سوامی چندر دیو جی مہاراج آشرم دہلی سوامی وشوا آنند جی مہاراج گجرات مقیم دہلی سوامی سریندر پوری جی مہاراج آشرم روہنی دہلی آچاریہ ماسٹر وجے جی مہاراج مظفر نگر سوامی ٹرشیم جی مہاراج انٹر نیشنل یو بی ایم مشن بابا سکھ دیو مہاراج غازی آباد آچاریہ دیوندر جی مہاراج گڑگاؤں ششیل کھنا جی مہاراج سردار ہروندر سنگھ ایکٹیویسٹ گرو گرنتھ صاحب ڈاکٹر الیزہ بیتھ جی چرچ روہنی دہلی بھودیو شرماجی کے کے شرماجی ڈاکٹر رمیش کمار جی امت کمار آئی اے ایس اقبال سنگھ جی بڑوت تیج پال سنگھ جی باغپت کے علاوہ بڑی تعداد میں مذہبی رہنماؤں و سماجی ذمہ داران نے شرکت کی
نشست کا اھتمام و نظامت کے فرائض جمعیۃ سدبھاونا منچ جمعیۃ علماء ہند کے کنوینر مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی نے انجام دئیے
اس موقع پر سوامی چندر دیو جی مہاراج نے کہا کہ آپسی غلط فہمیاں اسی طرح ساتھ بیٹھنے سے دور ہونگی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بیٹھنے سے ملک میں امن و سلامتی کے قیام و استحکام میں ضرور مدد ملیگی
سوامی وشوا آنند جی مہاراج نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ہم سب ساتھ ملکر ملک میں سدبھاونا کو مضبوط کریں گے
سوامی سریندر پوری جی مہاراج نے کہا یہ انسانیت کے خلاف ہے ایک خدا کے بندے ایک دوسرے سے نفرت کریں سب کو مل جل کر رہنا ہے
آچاریہ وجے جی مہاراج نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے جو ملک میں نفرت و تعصب کی باتیں کرتے ہیں ہندو مسلم کے بیچ دوریاں بڑھی ہیں
مزید اظہار خیال کرنے والوں میں ششیل کھنا جی مہاراج دوارکا موڑ بھو دیو شرما جی شاہدرہ بوڈر دہلی نوین شرما جی نجف گڑھ دہلی امت کمار آئی اے راجندر پلیس سردار ہروندر سنگھ جی ایس رضوان منصوری جی نورتھ ایسٹ دہلی کے کے شرما جی ایسٹ دہلی تیج پال سنگھ جی باغپت اقبال سنگھ جی بڑوت نیلم جی جنک پوری نیتو جھا جی گاندھی نگر دہلی راجیش شرما سیوا دار کرن سنگھ گرو کول سینٹر ہریانہ بوڈر نریش جی ستیہ پرکاش جی فریدآباد مومن سبھاش گوجر منو بابا روشنی رہیجا جی قابل ذکر ہیں
آخر میں مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
منجانب
جمعیۃ سدبھاونا منچ جمعیۃ علماء ہند

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button