
مولانا عبد المتین رحمانی کی حیاة و خدمات پر مشتمل علماء اکابرین کی الجمعیة بلڈینگ گلی قاسم جان بلی ماران دہلی میں ایک نشست کا انعقاد
اس موقع پر مدارس کے تحفظ و مکاتب کے قیام و استحکام و ارتداد کے سد باب اور ملک میں آپسی سدبھاٶ و ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لئے شرکاء مجلس نے غور و فکر و لائحہ عمل کے ساتھ جد جہد کا عزم کیا
نئی دہلی 4 اگست 2024
الجمعیة بلڈینگ گلی قاسم جان بلی ماران دہلی میں جمعیة علماء ہند و مختلف مساجد کے ائمہ علماء اہل مدارس دینی تعلیمی بورڈ کے ذمہ داران پر مشتمل ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز مفتی محمد شاکر قاسمی دینی تعلیمی بورڈ کی تلاوت قرآن کریم و قاری عبد السمیع جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماء صوبہ دہلی کے ذریعہ نعتیہ کلام سے ہوا
مجلس کے سرپرست معروف عالم دین مولانا عبد السبحان قاسمی صدر جمعیة علماء ضلع چاندنی چوک دہلی و رکن مجلس شوری امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار رہے صدارت کے فرائض مولانا مفتی احمد نادر قاسمی مفتی و قاضی اسلامک فقہ اکیڈمی اوکھلا دہلی نے انجام دئیے جبکہ مجلس کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مولانا مفتی ارشد ندوی امام و خطیب مجیدیہ مسجد موتی لال نہرو مارگ نئی دہلی نے مجلس کی غرض غایت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ علماء و دیگر شرکاء کا تعارف پیش کیا
مولانا عبد المتین قاسمی رحمانی ارریہ بہار رحمہ اللہ قاری عبد السمیع جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماء ہند صوبہ دہلی کے ساڑھو تھے
اس موقع پر قاری عبد السمیع جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماء ہند صوبہ دہلی نے مولانا عبد المتین قاسمی رحمانی کی حیاة و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے آپنے بتایا کہ اس دور میں اللہ تعالی کی طرف سے مولانا رحمہ اللہ ایک نعمت کے طور پر موجود تھے آپ بڑے خطیب واعظ صاحب العلم صاحب نسبت بزرگ عالم دین تھے مفکر قوم و ملت بڑے عالم تھے اساتذہ و طلباء سے بے انتہا محبت و ہمدردی رکھتے اشاعت دینی علوم کے حوالے سے آپ بے حد مخلص تھے آپ نے دارالعلوم دیوبند سے فضیلت کے بعد شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نوراللہ مرقدہ کا مشہور ادارہ جامعہ رحیمیہ مہدیان نئی دہلی میں سالہا سال تک تعلیمی خدمات پیش کیں آپ نے ضلع ارریہ بہار میں جامة العلوم الاسلامیہ کے نام سے ایک بڑا ادارہ قائم کیا علاقے میں ہر خاص و عام میں آپ بہت مقبول تھے سبھی آپکا احترام کرتے آپکی وفات سے جو خلا پیش آیا ہے اس کا پر ہونا مشکل ہے
مولانا ارشد ندوی امام و خطیب مجیدیہ مسجد موتی لال نہرو مارگ نئی دہلی نے بتایا کہ مولانا عبد المتیں رحمانی دہلی تشریف لاتے ہماری مسجد میں ان کا قیام ہوتا مدرسہ کے اخراجات کے لئے آپکو کبھی بے چین ہوتے ہوئے نہیں دیکھا اللہ تعالی پر آپکا اعتماد اعلی پیمانہ پر تھا اللہ تعالی آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے آمین
مجلس میں امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ بہار کے ذمہ داران مولانا مفتی انظار قاسمی مولانا مفتی شبلی قاسمی کے والد محترم و مولانا مفتی شکیل قاسمی سیتاپوری و حاجی عشرت اللہ برادر مولانا حیات اللہ بہرائچی کے سانحہ ارتحال پر بھی دعاء مغفرت و ایصال ثواب کا اھتمام کیا گیا
مجلس میں مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی جمعیة سدبھاونا منچ جمعیة علماء ہند نے ملک میں برادران وطن کے درمیان آپسی سد بھاؤ و ہم آہنگی کی اہمیت و ضرورت بیان کرنے کے ساتھ اس سلسلے میں پیش آنے والے واقعات اور اپنے تجربات بھی پیش کئے
مولانا مفتی شعیب قاسمی دینی تعلیم بورڈ جمعیة علماء ہند نے دینی مکاتب کے قیام کی اہمیت بتلاتے ہوئے کہا کہ ارتداد کے سد باب کے لئے چھوٹے چھوٹے بچوں بچیوں کے لئے مکاتب کی بہت بڑی اہمیت ہے ہم سبھی کو دینی مکاتب کے قیام کے لئے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے
مولانا محمد اسعد ندوی مسلم پرسنل لا بورڈ نے ارتداد اور اس کے اسباب و وجوہات پر بولتے ہوئے کہا کہ بے حیائی اختلاط آزاد خیالی سے بچے متائثر ہورہے ہیں ان پر غور و فکر کی ضرورت ہے
قاری احرا رالحق جوہر قاسمی نے موجودہ حالات سے متعلق مختلف تجربات پیش کئے بالخصوص مفتی شکیل احمد قاسمی سیتا پوری کی علمی لیاقت و صلاحیت پر گفتگو کی
مولانا عبدالسبحان قاسمی صدر جمعیة علماء ضلع چاندنی چوک نے وفات پاجانے والی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا آنے جانے کی جگہ ہے جو آیا ہے ایک دن دنیا سے رخصت ہوجائیگا بس ان اکابرین سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم بھی کچھ کام کرکے دنیا سے جائیں آپنے مزید کہا کہ ارتداد کے سد باب کے لئے بالخصوص بچیوں کی دینی ایمانی تربیت کے حوالے سے مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی جس طرح سے رات دن محنت کررہے ہیں ہم سبھی انہیں اپنی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
اس موقع پر تمام حاضرین علماء و جامعتہ العلوم الاسلامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے عہدیداران نے مولانا عبد المتین رح کے صاحبزادے جناب عبدالسمیع رحمانی کے سر پر جانشینی کی دستار باندھ کر والد رح کے کام و ذمہ داریوں کو سپرد کرتے ہوئے انہیں جامعۃ العلوم الاسلامیہ گڑھیا ضلع ارریہ بہار کا جانشین مقرر کیا
مفتی نثار الحسینی امام و خطیب مسجد انجمن پہاڑی بھوجلہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جن جن موضوعات پر آج یہ مجلس منعقد ہوئی ہے وہ سبھی عنوانات بہت اہم ہیں ان سب پر ہم دل و جان سے محنت کریں گے ان شاء اللہ
اخیر میں صدر مجلس حضرت مولانا مفتی احمد نادرالقاسمی کی بصیرت افروز گفتگو ہو ئی سامعین کے سامنے فکر و نظر کے نئے گوشے واضح ہوئے مکاتب و مدارس کے تحفظ و ارتداد کے سد باب کے لئے بار بار بیٹھنے پر زور دیا
مولانا ضیاءاللہ قاسمی الجمعیة بلڈینگ بلی ماران نے سبھی مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ کا اظہار کیا
مولانا مفتی نثار الحسینی نقشبندی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا جس میں انہوں نے پورے عالم کے لئے امن و امان و مولانا عبدالمتین رحمانی مولانا مفتی شکیل احمد قاسمی سیتاپوری امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی کے والد مرحوم قاضی انظار کے والد مرحوم اور حضرت مولانا حیات اللہ قاسمی مرحوم کے بھائی حاجی عشرت اللہ کی مغفرت کے لئے دعاء مغفرت کرائی
مجلس کے دیگر شرکاء میں مولانا امیر معاویہ قاسمی مولانا عظیم اللہ قاسمی مولانا عرفان قاسمی مفتی فضیل احمد قاسمی کنوینر دینی تعلیمی بورڈ دہلی مولانا یاسین جہازی جمعیت علماء ہند حافظ افضل جمعیت بکڈپو مولانا اویس نگراں دینی تعلیمی بورڈ مولانا قاسم نوری صدر جمعیت علماء نئی دہلی حاجی اسعد میاں کےنام قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ علاقے کے علماء ائمہ سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
منجانب
مجلس الجمعیة بلڈینگ گلی قاسم جان بلی ماران دہلی