بہار

جمعیۃ سد بھاونا منچ جمعیۃ علما ضلع بانکا بھاگلپور کے زیر اھتمام سدبھاونا سبھا کا انعقاد*

بانکا 24 دسمبر
مشہور و معروف شہر بانکا کے سروو جنک انٹر کالج کے وسیع ھال میں زیر صدارت پروفیسر و ایڈووکیٹ شری مہیشوری یادو جی سدبھاونا سبھا کا آیوجن کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی مرکزی دفتر سے آئے جمعیۃ سدبھاونا منچ جمعیۃ علماء ہند کے کنوینر مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی نے شرکت کی
جمعیۃ علماء ضلع بانکا کے عہدے داران ذمہ داران اراکین ممبران و دیگر گاؤں بستی کے ذمہ داران و علاقے کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ برادران وطن سے اہم اہم شخصیات و ذمہ داران نے کافی تعداد میں سبھا میں شرکت کی
سبھی نے سدبھاونا و ہم آہنگی کے کے فروغ و استحکام پر کافی زور دیا مولانا محمود مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند کی سوچ و فکر اور سدبھاونا کے لئے انکی کاوشوں و کوششوں کو خوب سراہا
اہم شرکاء میں ڈاکٹر منوج شرما سکندر مان سنگھ بمبم یادو جی ارجن ٹھاکر جی مہیشوری یادو پڑریا جی مولانا محمد اقبال قاسمی مولانا محمد شہباز قاسمی مولانا محمد حسن پروفیسر محمد اقبال انجینئر عرفان جی انجینئر نعمان جی ظفر عالم ڈاکٹر محمد نواب انصاری امام علی بانکا مولانا عباس رضوی مولانا الیاس ثمر ابو الھاشم جی عبد المتین حافظ محمد انوار محمد شہباز محمد جنید سالم محمد مصطفے مولانا محمد احسن مظاہری محمد خالد شاہ نواز رضوی عبد السلام ماسٹر سبودھ پنڈت وغیرہ قابل ذکر ہیں
اس موقع پر ضلعی مشترکہ کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس میں نصف مسلم و نصف برادران وطن کے نام شامل ہیں
ساتھ ہی آپسی سماجی رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے چند اہم و ضروری چیزوں پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا گیا
منجانب
دفتر جمعیۃ سدبھاونا منچ جمعیۃ علماء ضلع بانکا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button