تازہ ترین خبریںبہار

مدرسہ مصباح العلوم میں اساتذہ۔ سرپرست کی میٹنگ

بچوں کی صد فیصد حاضری پر زور، دینی وعصری تعلیم کے مشترکہ حصول پر اظہار خوشی

جالے (نمائندہ) مقامی بلاک کے مدرسہ مصباح العلوم نروچھ میں بچوں کی مستقل حاضری اور بہتر تعلیمی ماحول سمیت دیگر معاملوں پر جمعرات کو جملہ اساتذہ اور سرپرست کے درمیان باہمی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت مدرسہ کے صدر مدرس مولانا منت اللہ قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد شہاب الدین قاسمی نے انجام دیا۔ وہیں تلاوت قرآن مدرس حافظ عبید اللہ نے کی اور حضور کی شان میں اقرا ناز نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ میٹنگ میں مولانا منت اللہ قاسمی نے کہا کہ بچے آپ کی امانت ہیں۔ اس امانت کو سنبھالنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ انہیں وقت پہ مدرسہ بھیجئے تا کہ ان کی تعلیم میں رکاوٹ نہ آسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے شاندار مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بچوں اور بچیوں کے لئے اسلام کی بنیادی تعلیم حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے اور زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے عصری تعلیم بھی ضروری ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں دونوں چیزیں ایک ساتھ میسر ہیں۔ کیونکہ وسطانیہ تک پڑھ لینے کے بعد دین کی بنیادی تعلیم بھی حاصل ہوجاتی ہے اور اسانی سے نویں میں بھی داخلہ ہوجاتا ہے۔ میٹنگ میں سر پرستوں نے بچوں کی حاضری صد فیصد رہنے کی یقین دہانی کرائی۔ ماسٹر لعل بابو نے بھی سرپرستوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے سبھی اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button