تازہ ترین خبریں

تلنگانہ اسمبلی کے الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں سیف الاسلام مدنی! 

کانپور(پریس ریلیز) تلنگانہ میں اسمبلی کے الیکشن قریب ہیں اور  تمام سیاسی پارٹیاں ووٹ حاصل کرنے کے لئے میدان میں قدم جماچکی ہیں سیاسی جماعتیں ہر ممکن وعدوں کے ذریعہ عوام کو قریب کرنے کی کوشش کررہے ہیں کل ہندمجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار بھی میدان میں آچکے ہیں مجلس نے 9/سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں سبھی جانتے ہیں کہ تلنگانہ کے اندر مجلس نے کس قدر کام کیا ہے اور پوری مضبوطی کے ساتھ عوام کے مسائل کو میدان سے لےکر اسمبلی کے اندر اٹھایا ہے اگر انکے کاموں کو تسلیم نہ کیا جائے تو بڑی انصافی ہوگی غیر مسلم انصاف پسند حضرات بھی اویسی صاحب کے قائل ہیں ہیلتھ اور ایجوکیشن سسٹم کو  جس طرح سے حیدرآباد کے اندر انہوں نے مضبوط کیا ہے وہ دیگر سیاسی ذمہ داروں کے لئے نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے

آج سیاست انتہائی گندی ہوچکی ہے ترقیاتی منصوبوں کو چھوڑ کر لوگ مذہب کے نام پر ووٹ دیتے ہیں اور انہیں احساس بھی نہیں ہوتا کہ وہ جس راستے پر چل رہے ہیں اس سے ملک کا کتنا نقصان ہورہا ہے قطع نظر کون مسلم ہے یا کون غیر مسلم ووٹ اسی کو دینا چاہئے جو ملک کو ترقی دلا سکے اور یہاں کے باشندوں کے لئے اچھی زندگی جینے میں مدد کر سکے پورے ملک میں مذہبی پہچان کی سیاست ہورہی ہے جو ملک کے لئے بہتر نہیں ہے مجلس کے ذمہ داران اور اویسی صاحب بلا تفریق مذہب ہر ضرورت مند کے لئے کام کرتے مظلوموں کو انصاف دلانے کی بات کرتے ہیں ہیلتھ اور ایجوکیشنل سسٹم کو بہتر کرنے کی بات کرتے ہیں اقلیتوں کو انکے حقوق دلانے کی بات کرتے ہیں قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں یہی وہ چیزیں ہیں جنکو ایجنڈا بناکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے اس لئے تلنگانہ کی عوام کو چاہئے خواہ ہندو ہوں یا مسلم یا اور دیگر مائینارٹیز  وہ مجلس کے امیدواروں کو ووٹ دےکر اپنے لئے بہترین نمائندے کا انتخاب کریں اور مجلس کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دےکر کامیاب بنائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button