تازہ ترین خبریںاتر پردیش

سنجر پور-کھٹہنہ روڈ پر واقع ریلوے انڈرپاس میں پانی بھرنے کی شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں

​مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ محکمے اور افسران کو بار بار مطلع کیا جا چکا ہے: ذاکر حسین

​اعظم گڑھ، 12 ستمبر (نامہ نگار): اعظم گڑھ کے گاؤں سنجر پور ریلوے انڈرپاس میں مسلسل پانی بھرنے کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔اس مسئلے پر آواز اٹھانے والے سماجی کارکن ذاکر حسین نے آج بتایا کہ متعلقہ محکمے اور افسران کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود یہ مسئلہ بنا ہوا ہے۔ پانی اب بھی کمر تک بھرا ہوا ہے، گاڑی تو دور کی بات ہے کوئی پیدل بھی وہاں سے نہیں گزر سکتا۔ اس مسئلے پر کام کرنے والی سماجی تنظیم ‘الفلاح’ نے مسئلے کے حل کے لیے علاقے کے سیاست دانوں کو خط لکھا ہے اور ان سے اس معاملے میں مداخلت کر کے مستقل اور ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button